شام میں امریکی حمایت یافتہ فوج کا گیس کے بڑے علاقے پر قبضہ، 9 گیس فیلڈ کو کرایا گیا آزاد

Sep 24, 2017 01:02 PM IST | Updated on: Sep 24, 2017 01:02 PM IST

عمان: شام میں امریکی حمایت یافتہ فوج نے دیر الزور صوبے میں قدرتی گیس کے ذخائر والے ایک بہت بڑے علاقے کو اسلامی ریاست (آئی ایس) کے قبضہ سے آزادکرانے کا دعوی کیا ہے۔ شام کے ڈیموکریٹک فورسز (ایس ڈی ایف) کے کمانڈر احمد ابوخاولہ نے رائٹر کو کل سے بتایا کہ اس مہم کے تحت کونوکو گیس فیلڈکو کردش اور عرب عسکریت پسندوں کے قبضے سے آزادکرا لیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس مہم کے تحت دہشت گردوں کے قبضے سے اس علاقے کو آزاد کرالیا گیا ہے اور یہ پہلا قدرتی گیس کا علاقہ ہے۔ کونوکوقدرتی گیس ایریاکا نام امریکی کمپنی کے نام سے موسوم کیا گیا ہے۔ اس گیس ایریا کی دریافت امریکی کمپنی نے کی تھی۔ کمپنی نے یہاں ایک پلانٹ بھی قائم کررکھا ہے جس سے لوگوں کے گھروں میں گیس سپلائی بھی کی جاتی ہے۔ واضح رہے کہ دیر الزور صوبے میں آئی ایس کا مقابلہ ایس ڈی ایف اور شام کی فوج اوراس کے اتحادی کر رہے ہیں۔

شام میں امریکی حمایت یافتہ فوج کا گیس کے بڑے علاقے پر قبضہ، 9 گیس فیلڈ کو کرایا گیا آزاد

فائل فوٹو

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز