مارا گیا آئی ایس آئی ایس سرغنہ البغدادی، شامی نگرانی گروپ نے کی تصدیق!۔

Jul 11, 2017 09:52 PM IST | Updated on: Jul 11, 2017 09:52 PM IST

نئی دہلی۔ دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ (آئی ایس) کے سرغنہ ابو بکر البغدادی کے مارے جانے کی خبر آئی ہے۔ شام کے انسانی حقوق نگرانی گروپ نے البغدادی کے مارے جانے کے خبر کی تصدیق کی ہے۔ غور طلب ہے کہ البغدادی کو آخری بار 2014 میں موصل کی النوری مسجد میں دیکھا گیا تھا۔ اس کے بعد کسی نے بھی اسے عوامی طور پر نہیں دیکھا۔

بتا دیں ابھی کچھ دن پہلے ہی عراقی فوج نے آئی ایس اور بغدادی کے چنگل سے موصل کو آزاد کرانے کا اعلان کیا تھا۔

مارا گیا آئی ایس آئی ایس سرغنہ البغدادی، شامی نگرانی گروپ نے کی تصدیق!۔

شام کے انسانی حقوق مانیٹرنگ گروپ نے البغدادی کے مارے جانے کے خبر کی تصدیق کی ہے۔

اس سے پہلے روس نے بھی کیا تھا اعلان

اس سے پہلے بھی البغدادی کے مارے جانے کا دعوی کیا جاتا رہا ہے۔ گزشتہ ماہ جون میں روس کی وزارت دفاع نے اپنی رپورٹ میں یہ دعوی کیا تھا کہ البغدادی مارا جا چکا ہے۔ حالانکہ، بعد میں خود روس نے ہی اس بات کی تردید بھی کی۔ روس نے کہا کہ وہ اس بات کی تصدیق نہیں کر سکتا کہ گزشتہ ماہ جنگ زدہ شام میں اس کی فوج کے حملے میں آئی ایس آئی ایس لیڈر بغدادی کی موت ہو گئی ہے۔

اس کے علاوہ 2015 میں بھی البغدادی کی موت کی خبر سامنے آئی تھی۔ کہا گیا تھا کہ بھاری ہوائی بمباری میں البغدادی مارا گیا ہے۔ لیکن البغدادی زندہ ہے یا مر گیا یہ ابھی تک راز ہی بنا ہوا ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز