جب سلمان خان کو دیکھ کر نروس ہوگئی تھیں اداکارہ تاپسی پنو

اداکارہ تاپسی پنو مشہور اداکار سلمان خان کو دیکھ کر نروس ہوگئیں۔ تاپسی پنو نے بتایا کہ سلمان خان کو دیکھ کر ان کا برا حال ہوگیاتھا۔

Oct 17, 2017 08:52 PM IST | Updated on: Oct 17, 2017 08:53 PM IST

ممبئی: اداکارہ تاپسی پنو مشہور اداکار سلمان خان کو دیکھ کر نروس ہوگئیں۔ تاپسی پنو نے بتایا کہ سلمان خان کو دیکھ کر ان کا برا حال ہوگیاتھا۔ایک چینل پر تاپسی نے خود یہ بات کہی ہے کہ سلمان کے ساتھ ڈانس کرتے ہوئے وہ کتنی نروس ہوگئی تھیں۔ان سے جب پوچھا گیا کہ’بگ باس 11‘ میں سلمان کو دیکھ کر شرما رہی تھیں،کیا موقع تھا وہ ؟تاپسی نے کہا’’ اس کےلئے ’شرمانہ‘شاید غلط لفظ ہوگا۔‘‘انہوں نے کہا ’’کبھی کچھ ایسا ہوتا ہے کہ آپ کو دیکھ کر کچھ سمجھ نہیں آتا ہے کہ کیا کرنا ہے۔

دراصل سلمان ہیں ہی ایسے ۔لوگ مجھےکہتے تھے کہ تیرے منہ میں فلٹر نہیں ہے،لیکن جب وہ میرے سامنے ہوتےہیں تومیرے منہ میں خود ہی فلٹر لگ جاتے ہیں۔بات ہی نہیں کرپاتی،اتنا فلٹر لگ جاتا ہے۔10بارسوچنا پڑتا ہے یہ بات بولوں یا نہیں۔بلکہ جب میں ان کے سامنے اسٹیج پر ڈانس کررہی تھی تو میری حالت اتنی خراب تھی۔‘‘

جب سلمان خان کو دیکھ کر نروس ہوگئی تھیں اداکارہ  تاپسی پنو

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز