میک اپ کے بغیر بیوی کو دیکھنے کی تاب نہ لاکر شوہر نے دے دی طلاق

دبئی۔ منگنی کے بعد شادی سے پہلے چھ ماہ تک اپنی ممکنہ منکوحہ کو ہمیشہ میک اپ میں دیکھنے والے ایک شخص نے شادی کے بعد اپنی نوجوان بیوی کو میک اپ کے بغیر دیکھنے کی تاب نہ لاکر فوری طور پر طلاق دے دی۔

Oct 22, 2016 06:33 PM IST | Updated on: Oct 22, 2016 06:33 PM IST

دبئی۔ منگنی کے بعد شادی سے پہلے چھ ماہ تک اپنی ممکنہ منکوحہ کو ہمیشہ میک اپ میں دیکھنے والے ایک شخص نے شادی کے بعد اپنی نوجوان بیوی کو میک اپ کے بغیر دیکھنے کی تاب نہ لاکر فوری طور پر طلاق دے دی۔ یہ عجیب و غریب واقعہ متحدہ عرب امارات میں اس وقت پیش آیا جب شادی کے کچھ ہی دن بعد میاں بیوی ایک ساحل پر سوئمنگ کے لیے گئے ۔ وہاں پانی کی وجہ سے بیوی کا میک اپ اس قدر اتر گیا کہ شوہر اسے پہچان نہیں پایا۔

اس طرح اس شخص نے نہ صرف اپنی نئی نویلی دلہن کو بغیر میک اپ کے دیکھ کر اسے پہچاننے سے انکار کرتے ہوئے فوری طور پر طلاق دے دی بلکہ اس پر نقلی پلکوں اور بہت ساری کاسمیٹکس کے استعمال کے ذریعے اسے دھوکہ دینے کا الزام بھی عائد کیا۔

میک اپ کے بغیر بیوی کو دیکھنے کی تاب نہ لاکر شوہر نے دے دی طلاق

تصویر: دی ویک

گلف نیوز نے اس واقعے کی اطلاع دیتے ہوئے یہ بھی بتایا کہ ڈاکٹر عبدالعزیز آصف نامی ایک ماہر نفسیات نے دعویٰ کیا کہ ایک 28 سالہ خاتون نے ان سے رابطہ کیا ہے تاکہ وہ اپنی اچانک طلاق کے بعد ڈپریشن سے نکلنے کے حوالے سے مدد لے سکیں۔ ڈاکٹر آصف نے خاتون کی شناخت ظاہر نہ کرتے ہوئے بتایا کہ خاتون کی ایک 34 سالہ شخص سے 6 ماہ تک منگنی رہی، جس کے بعد ان کی شادی ہوگئی تھی۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز