طالبان نے ٹرمپ کے فیصلے کی تنقید کی

Aug 22, 2017 07:49 PM IST | Updated on: Aug 22, 2017 07:49 PM IST

کابل۔ طالبان نے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے اس فیصلے کی مذمت کی ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ افغانستان میں مزید امریکی فوجیوں کو تعینات کیا جائے گا۔ مسٹر ٹرمپ نے کل اضافی فوجیوں کی تعیناتی کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کی واپسی کے لئے کوئی حتمی تاریخ متعین نہیں ہے۔ طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے مسٹر ٹرمپ کے اس فیصلے کے بعد فوری طور پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں جنگ جاری رکھنے کی بجائے امریکی صدر کو اپنے فوجیوں کی یہاں سے واپسی کے سلسلے میں توجہ دینی چاہئے۔

طالبان کے ترجمان نے کہا کہ جب تک افغانستان میں ایک بھی امریکی فوجی رہے گا، اس کے خلاف ہمارے جنگجو اپنی جنگ جاری رکھیں گے۔

طالبان نے ٹرمپ کے فیصلے کی تنقید کی

افغان طالبان: فائل فوٹو

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز