ٹی ٹوینٹی رینکنگ میں پاکستان سے بھی پچھڑا ہندوستان ، جانیے ٹاپ 5 میں کون کون شامل ہے؟

Jul 10, 2017 06:46 PM IST | Updated on: Jul 10, 2017 06:46 PM IST

دبئی: ویسٹ انڈیز کے خلاف واحد ٹوینٹی 20 میچ میں شکست برداشت کرنے والی ٹیم انڈیا کو اس کا خمیازہ بھگتنا پڑا اور آئی سی سی کی پیر کو جاری تازہ عالمی رینکنگ میں وہ پانچویں مقام پر پھسل گئی ہے ۔ ہندستانی ٹیم کو نو وکٹ سے شکست دینے والی ویسٹ انڈیز 117 درجہ بندی پوائنٹس کے ساتھ چوتھے مقام پر پہنچ گئی ہے۔نیوزی لینڈ نے ٹوینٹی 20 رینکنگ میں اپنا سرفہرست مقام برقرار رکھا ہے جبکہ انگلینڈ اور پاکستان بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر براجمان ہیں۔

بلے بازوں میں ہندستان کے خلاف میچ میں صرف 62 گیندوں پر 125 رنز کی طوفانی اننگز کھیلنے والے ویسٹ انڈیز کے اوپنر ایون لوئیس رینکنگ میں چوتھے نمبر پر پہنچ گئے ہیں جبکہ ہندستان کے وراٹ کوہلی پہلے اور آسٹریلیا کے آرون فنچ دوسرے مقام پر قائم ہیں۔

ٹی ٹوینٹی رینکنگ میں پاکستان سے بھی پچھڑا ہندوستان ، جانیے ٹاپ 5 میں کون کون شامل ہے؟

گیند بازوں میں ویسٹ انڈیز کے سیموئیل بدری پانچویں مقام پر کھسک گئے ہیں جبکہ پاکستان کے عماد وسیم سب سے اوپر برقرار ہیں۔ہندوستانی گیند باز جسپريت بمراه دوسرے مقام پر اورا سٹار آف اسپنر روی چندرن اشون 10 ویں نمبر پر ہیں۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز