وراٹ کوہلی کا دعویٰ، انگلینڈ دورہ پربہترکارکردگی کامظاہرہ کرے گی ٹیم انڈیا

انگلینڈ دورہ سے قبل وراٹ کوہلی نے دعویٰ کیا ہے کہ ٹیم انڈیا انگلینڈ میں اپنی وہی کارکردگی دوہرانے کی کوشش کرے گی، جو گزشتہ کچھ سیریز میں کرتی آئی ہے۔

Jun 22, 2018 08:31 PM IST | Updated on: Jun 22, 2018 08:39 PM IST

وراٹ کوہلی کی ٹیم انڈیا تقریباً 3 ماہ طویل انگلینڈ دورہ کے لئے ہفتہ کو روانہ ہونے والی ہے۔ اس موقع پر کپتان وراٹ کوہلی نے واضح کیا ہے کہ وہ پوری طرح سے فٹ ہیں، ہندوستانی ٹیم کے روانہ ہونے سے انہوں نے مداحوں کو یقین دہائی کرائی کہ ٹیم انڈیا انگلینڈ میں اپنی وہی کارکردگی دوہرانے کی کوشش کرے گی، جو گزشتہ کچھ سیریز میں کرتی آئی ہے۔

کوہلی نے کہا کہ جنوبی افریقہ دورے کے بعد سے ہماری ٹیم بہت مشکل سے مشکل ٹسٹ کرکٹ کھیلنے کو تیار ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ یہ ٹیم کے لئے بے حد اچھی بات ہے۔ ہم انگلینڈ میں جیتنا چاہتے ہیں اور ٹیم اس دورے کو لے کر پرجوش ہے۔ ونڈے اور ٹی 20 میں بھی ہم مشکل کرکٹ کھیلنے کو تیار ہیں۔ یہ ہندوستانی کرکٹ کے لئے اچھا وقت ہے۔

وراٹ کوہلی کا دعویٰ، انگلینڈ دورہ پربہترکارکردگی کامظاہرہ کرے گی ٹیم انڈیا

ہندوستان کو اس سال 3 جولائی سے انگلینڈ میں تین ٹی 20 اور تین ونڈے میچ کھیلنے ہیں۔ حالانکہ ٹیم اس سے قبل آئر لینڈ کے ساتھ ڈبلن میں 27 اور 29 جون کو دو میچوں کی ٹی 20 سیزیر کھیلے گی۔ ٹیم انڈیا اس کے بعد اگست ـ ستمبر میں انگلینڈ دورے پر پانچ میچوں کی ٹسٹ سیریز کھیلے گی۔

 

اس سے قبل ہندوستان کے انگلینڈ دورہ پر کوہلی نے ٹسٹ سیریز 14ـ2013 میں 14 سے بھی کم اوسط سے رن بنائے تھے اور اس بار اس دورہ سے عین قبل آئی پی ایل میں انہیں گردن میں چوٹ لگ گئی تھی۔ حالانکہ کوہلی کا دعویٰ ہے کہ وہ 100 فیصد فٹ ہیں۔

ٹیم انڈیا اس بار انگلینڈ میں ٹسٹ سیریز سے قبل لمیٹیڈ اوور کی کرکٹ کھیلے گی اور کپتان کوہلی کو بھروسہ ہے کہ کلدیپ یادو اور یجویندر چہل جیسے کلائیکےاسپنرس کی ٹیم انڈیا میں موجودگی انگلش بلے بازوں کو پریشانی میں ضرور ڈالے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے گیند باز ٹسٹ میں 20 وکٹ لے سکتے ہیں۔ یقیناً یہ ہمارے لئے ایک دیگر سیریز کی طرح ہے۔ ہم انگلینڈ میں کسی بھی طرح کے چیلنجز کا سامنا کرنے کے لئے تیار ہیں۔

یویوٹسٹ پر کیا بولے کوچ روی شاستری

یو یوٹسٹ کو لے کر ہندوستانی کوچ روی شاستری نے کہا کہ یو یو ٹسٹ ٹیم میں جگہ بنانے کے لئے ہیں۔ اگرآپ اسے پاس کرتے ہیں تو ٹھیک ہے اور نہیں کرپاتے ہیں تو آپ ٹیم سے باہر جاسکتے ہیں۔ غلطی کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے۔ کپتان وراٹ کوہلی آگے آکر ٹیم کی قیادت کررہے ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ چھوٹے فارمیٹ سے دورے کی  شروعات کرنا اچھا ہے۔ ٹیم کو پانچ روزہ میچ سے قبل سیٹ ہوجانے کا مناسب موقع ملے گا۔ جبکہ ہمارے لئے سبھی چیزیں اہم ہیں۔ چاہے ہم باہر کھیل رہے ہوں یا گھریلو سیریز میں کھیل رہے ہوں۔

 

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز