آج یعنی 7 دسمبر کو راجستھان اور تلنگانہ میں نئی اسمبلی کی تشکیل کیلئے ووٹ ڈالے جائیں گے۔ اس وقت راجستھان میں بی جے پی اور تلنگانہ میں ٹی آر ایس اقتدار میں ہے۔ دونوں ہی ریاستوں میں کانگریس اقتداری پارٹی کو ٹکر دے رہی ہے۔
راجستھان کی بات کریں تو یہاں انتخابات میں بی جے پی اور کانگریس کے درمیان بڑی ٹکر مانی جا رہی ہے۔ دونوں ہی پارٹیوں نے مخالف پارٹی کے لیڈران کے خلاف مضبوز امیدوار کھڑے کئے ہیں۔ جس نے مقابلے کو دلچسب بنادیا ہے۔

Loading...