بالی ووڈ کا یہ اداکار ہے 3 سال سے گمشدہ، نہیں ملی اب تک کوئی خبر

بتا دیں کہ گمشدگی سے چند روز قبل ان کی گرل فرینڈ نے لگایا تھا عصمت دری کا الزام

Jan 12, 2019 08:53 PM IST | Updated on: Jan 12, 2019 09:47 PM IST

ٹی وی انڈسٹری اور بالی ووڈ  سے تعلق رکھنے  والے اداکار وشال ٹھکر گزشتہ تین سالوں سے گمشدہ ہیں۔ ان کی کافی تحقیقات کی گئی لیکن وہ مل نہیں رہے ہیں۔ ان کے گھر والے ابھی بھی آس لگائے بیٹھے ہیں کہ وہ ایک دن واپس آجائیں گے لیکن وشال کی کوئی بھی اطلاع اب تک سامنے نہیں آئی ہے۔

وشال ٹھکر فلم ’منا بھائی‘ میں کئے گئے اپنے چھوٹے سے کردار کے لئے کافی مشہور ہو گئے تھے ۔ انہیں اسی کردار کے لئے جانا جانے لگا تھا۔ تو وہیں آپ کو بتا دیں کہ وشال نے متعدد ٹی وی سیریئلس میں کام کیا ہے۔  31 دسمبر 2015 کی رات وشال کی ایک فلم کی اسکرینگ پر گئے تھے، جہاں وہ اپنی والدہ کو بھی ساتھ لے جانا چاہتے تھے لیکن ان کی والدہ ان کے ساتھ نہ جا سکیں۔ اس کے بعد وشال نے ماں سے 500 روپیے لئے اور اسکرینگ کے لئے چلے گئے۔

بالی ووڈ کا یہ اداکار ہے 3 سال سے گمشدہ، نہیں ملی اب تک کوئی خبر

جس کے بعد وشال نے دیر رات اپنے والد کو میسج کرکے بتایا کہ وہ پارٹی کے لئے جا رہے ہیں اور ان سے کل صبح ملیں گے لیکن  آج تک وہ نہیں لوٹے۔ وشال کی آخری لوکیشن گھڑبندر روڈ پر ملی جہاں وہ اپنی گرل فرینڈ کے ساتھ تھے۔ انہوں نے یہاں سے اندھیری کے لئے آٹو لیا۔ اور اس کے بعد سے ہی وشال کا فون بند ہے۔

گرل فرینڈ نے لگایا تھا عصمت دری کا الزام

Loading...

آپ کو بتا دیں کہ وشال کی گرل فرینڈ نے ان پر عصمت دری کا الزام لگایا تھا۔ حالاںکہ بعد میں دونوں نے مل کر اس معاملہ کو حل کر لیا تھا اور وشال کے خلاف کئے گئے کیس کو بھی واپس لے لیا گیا تھا۔ لیکن اس حادثہ کے بعد سے وشال کافی پریشان رہنے لگے تھے۔ اور وہیں عصمت دری کے الزام کے بعد ان کے پاس کوئی کام بھی نہیں تھا۔

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز