امریکہ کےحملہ میں 10طالبان شدت پسند ہلاک

افغانستان کے فریاب صوبہ میں امریکی سلامتی دستوں کے فضائی حملہ میں کم سے کم 10طالبان شدت پسند ہلاک اور تین بکتر بند گاڑیاں تباہ ہوگئیں ۔

Oct 12, 2018 07:15 AM IST | Updated on: Oct 12, 2018 07:18 AM IST

ا فغانستان کے فریاب صوبہ میں امریکی سلامتی دستوں کے فضائی حملہ میں کم سے کم 10طالبان شدت پسند ہلاک اور تین بکتر بند گاڑیاں تباہ ہوگئیں ۔ قطر نیوز ایجنسی (کیو این اے )کی ایک رپورٹ کے مطابق افغان فوج کی 209ویں شاہین کور نے ایک بیان جاری کرکے کہاکہ امریکہ نے طالبان کے ٹھکانوں کو نشانہ بناکر کئے گئے فضائی حملے کئے ۔

فضائی حملے مقامی وقت کے مطابق بدھ کی رات 11بجے ہوئے ۔ان حملوں میں کم سے کم 10طالبان شدت پسند ہلاک اورتین دیگر زخمی ہوگئے ۔حملہ میں تین بکتر بند گاڑیاں بھی تباہ ہوگئیں ۔

امریکہ کےحملہ میں 10طالبان شدت پسند ہلاک

فائل فوٹو

 

Loading...

 

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز