مسجد اقصی کے اہم ترین تاریخی مقام دیوار براق کے صحن میں یہودی مرکز کے قیام کیلئے ٹینڈر منظور

Apr 07, 2017 07:46 PM IST | Updated on: Apr 07, 2017 07:46 PM IST

بیت المقدس : اسرائیلی حکومت نے مسجد اقصی کے اہم ترین تاریخی مقام دیوار براق کے صحن میں یہودی مرکز کے قیام کے لیے ٹینڈر جاری کیے ہیں۔ دیوار براق کے صحن میں بیت ھالیباہ نامی ایک مذہبی مرکز کے قیام کے لیے دیوار گریہ ٹرسٹ فنڈ نامی تنظیم کی طرف سے یہ ٹینڈر جاری کیےگئے ہیں۔ یہ ٹینڈر بیت المقدس اور مسجد اقصی کو یہودیانے کے جاری صہیونی منصوبے کا حصہ ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے نامہ نگار کے مطابق فلسطینی تجزیہ نگار اور یہودی آباد کاری کے ماہر احمد صب لبن کے مطابق صہیونی حکومت کی جانب سے جاری کردہ ٹینڈرز کی تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ دیوار براق کے صحن میں 4 ہزار مربع میٹر رقبے پر دو منزلہ عمارت 1500 میٹر کی تعمیر کے ساتھ ساتھ 1550 میٹر آثار قدیمہ کے مرکز کی تعمیر کے ساتھ ساتھ 980 میٹر شیشے کی عمارت اور 200 میتر ایک فلیٹ ، ایک دفتر، کانفرنس ہال اور دیگر مراکز کا قیام شامل ہے۔

مسجد اقصی کے اہم ترین تاریخی مقام دیوار براق  کے صحن میں یہودی مرکز کے قیام کیلئے ٹینڈر منظور

خیال رہے کہ بیت ھیباہ نامی تھویدی منصوبے کےپیچھے یہودی مذہبی پیشوا شموئیل ریبنوٹبس کا ہاتھ ہے۔ اسی یہودی ربی نے دیوار براق کو یہودیوں کی مذہبی تقریبات کا مرکز قرار دینے کا منصوبہ پیش کیا تھا۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز