استنبول میں نئے سال کے جشن کے دوران نائٹ کلب میں فائرنگ، 39 افراد ہلاک

Jan 01, 2017 09:28 AM IST | Updated on: Jan 01, 2017 12:41 PM IST

استنبول۔  ترکی کے استنبول شہر میں نئے سال کے جشن کے دوران ایک نائٹ کلب میں نامعلوم بندوق بردار کی اندھا دھند فائرنگ میں کم از کم 39 لوگوں کی موت ہو گئی اور 40 دیگر زخمی ہو گئے۔ استنبول کے گورنر نے کہا کہ اورتاكوئے علاقے میں واقع نائٹ کلب میں ایک نامعلوم بندوق بردار کی اندھا دھند فائرنگ میں 39 لوگوں کی موت ہو گئی۔ فائرنگ کے واقعہ کے وقت وہاں تقریبا پانچ سو سے چھ سو افراد موجود تھے۔

حملہ آور کے بارے میں ابھی کچھ پتہ نہیں چل سکا ہے۔ جائے حادثہ پر 50-60 ایمبولینس بھی پہنچ گئی ہیں۔ زخمیوں کو قریبی ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جہاں ان کا علاج چل رہا ہے۔

استنبول میں نئے سال کے جشن کے دوران نائٹ کلب میں فائرنگ، 39 افراد ہلاک

دہشت گردانہ حملے کی اطلاع ملتے ہی ہتھیاروں سے لیس سیکورٹی فورسز کی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں۔ انہوں نے نائٹ کلب کو چاروں طرف سے گھیر لیا۔ فی الحال دہشت گرد کی تلاش جاری ہے۔ حملے کی ذمہ داری ابھی کسی دہشت گرد تنظیم نے نہیں لی ہے۔

Istanbul2_GE_010117

استنبول میں 2016 میں کئی حملے ہوئے۔ ان میں دسمبر میں یہاں کے ایک اسٹیڈیم میں ہوئے دو بم دھماکوں میں کم سے کم 38 لوگوں کی موت، جبکہ 155 زخمی ہو گئے تھے۔ جون میں ہوئے دہشت گردانہ حملہ میں 45 افراد ہلاک ہو گئے تھے اور جسے آئی ایس کے تین مشتبہ دہشت گردوں نے اس کے اہم اتا ترک ہوائی اڈے پر انجام دیا تھا۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز