پاکستان سے ایٹمی ہتھیار چراکر ہندوستان پر حملہ کر سکتے ہیں دہشت گرد : سینئرامریکی انٹلی جنس افسر

May 12, 2017 10:29 AM IST | Updated on: May 12, 2017 10:29 AM IST

واشنگٹن : پاکستان کی دہشت گرد تنظیم ہندوستان اور افغانستان پر حملے کا منصوبہ بنا رہی ہیں۔  یہ انکشاف امریکہ کے ایک سینئرانٹیلی جنس افسر نے کیا ہے ۔ نیشنل انٹیلی جنس کے ڈائریکٹر ڈینیل کوٹس نے کہا کہ اسلام آباد دہشت گردوں کو روکنے میں ناکام رہا ہے ۔

پاکستان کے جوہری ہتھياروں پر دہشت گردوں کی نظر ہے ۔ امریکی سینیٹ انٹیلی جنس کمیٹی نے آگاہ کیا ہے کہ تحریک پاکستان اور آئی ایس آئی ایس جیسی دہشت گرد تنظیموں سے جوہری ہتھیاروں کو خطرہ ہے ۔

پاکستان سے ایٹمی ہتھیار چراکر ہندوستان پر حملہ کر سکتے ہیں دہشت گرد : سینئرامریکی انٹلی جنس افسر

ٹرمپ انتظامیہ نے بگڑتے ہندوستان و پاکستان تعلقات کے لئے پاکستان کو مورد الزام ٹھہرایا ہے ۔ اس کے ساتھ ہی خبردار کیا کہ اگر اس سال اس کی سرحد پر سے کوئی بڑا حملہ ہوتا ہے ، تو تعلقات مزید بگڑ سکتے ہیں ۔

نیشنل انٹیلی جنس کے ڈائریکٹر نے ایک سماعت کے دوران ممبران پارلیمنٹ کو بتایا کہ ہند مخالف دہشت گردوں کو ملنے والے تعاون کو بند کرا پانے میں پاکستان پوری طرح ناكام نظر آتا ہے ۔ اس پالیسی کے خلاف نئی دہلی کی بڑھتی ہوئی عدم برداشت کے ساتھ ساتھ سرحد پار سے جنوری 2016 میں پٹھان کوٹ میں ہوئے دہشت گردانہ حملے میں پاکستانی جانچ میں کوئی پیش رفت نہ ہونے کی وجہ سے 2016 سے دو طرفہ تعلقات میں کمی آنے لگی تھی ۔

کوٹس نے کہا کہ 2016 میں دہشت گردوں کے پاکستان پار کر کے ہندوستان آنے اور دو بڑے حملوں کو انجام دینے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مزید کشیدہ ہو گئے ہیں ۔ انہوں نے یہ بھی آگاہ کیا ہے کہ دہشت گردوں کے ہاتھ جوہری ہتھیار لگ سکتے ہیں ۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز