دہشت گردانہ حملے کے مدنظر ’راک ایم رنگ‘ کو خالی کرایا گیا

Jun 03, 2017 01:25 PM IST | Updated on: Jun 03, 2017 01:25 PM IST

برلن۔  جرمنی پولیس نے دہشت گردانہ حملے کے مدنظر جنوبی شہر نورمبرگ کے قریب واقع ایک ایرینا میں چل رہے تین روزہ ’ راک 'ایم رنگ‘ تقریب کو بند کرواکر وہاں سے تمام لوگوں کو باہر نکال دیا ہے۔ پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ ان کے پاس کچھ ایسی چیزیں ہیں جس سے ممکنہ دہشت گردانہ حملے کے خطرے سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔ تین روزہ ’ راک ایم رنگ‘ کی تقریب میں ہر سال لاکھوں لوگ آتے ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ سلامتی کے نقطہ نظر سے ہم اور زیادہ معلومات مہیا نہیں کرا سکتے ۔ ہم نے تمام احتیاطی اقدام کر لئے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ گزشتہ ماہ 26 مئی کو انگلینڈ کے مانچسٹر میں ہوئے دہشت گردانہ حملے کے بعد سے جرمنی بھی سلامتی کے معاملے پر پوری طرح محتاط ہے اور اس نے 1200 مزید جوانوں کی تعیناتی کی ہے۔

دہشت گردانہ حملے کے مدنظر ’راک ایم رنگ‘ کو خالی کرایا گیا

تصویر: اے پی

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز