تھائی لینڈ کے دارالحکومت میں اسپتال میں بم دھماکہ، 24 افراد زخمی

May 22, 2017 04:44 PM IST | Updated on: May 22, 2017 04:44 PM IST

بنکاک۔  تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک کے ایک اسپتال میں بم دھماکہ ہوا جس میں کم از کم 24 افراد زخمی ہوگئے۔ فارمانگ کٹکالو اسپتال میں ہوئے اس دھماکے کی ذمہ داری کسی نے نہیں لی ہے۔ یہ اسپتال سبکدوش فوجی افسران میں کافی مقبول ہے۔

ایک پولیس افسر نے بتایا کہ یہ ایک بم دھماکہ تھا۔ ہمیں بم میں استعمال کئے اشیاء کے ٹکڑے ملے ہیں۔ حکام کلوز سرکٹ کیمرے سے لی گئی تصویروں کے فوٹیج کا معائنہ کررہے ہیں۔

تھائی لینڈ کے دارالحکومت میں اسپتال میں بم دھماکہ، 24 افراد زخمی

تصویر: رائٹرز

سرکاری ترجمان نے بتایا کہ اس دھماکہ میں 24 افراد زخمی ہوگئے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز