تھائی لینڈ: اندھیری غار میں 17 دن گزارنے والے بچوں کے لئے مشکل رہیں گے آنے والے دن

شمالی تھائی لینڈ کی ٹیم لونگ غار میں پھنسے 12 کھلاڑی اور ان کے کوچ کو محفوظ نکالنے کی بچاؤ مہم منگل کو پوری ہو گئی ہے۔

Jul 11, 2018 08:11 AM IST | Updated on: Jul 11, 2018 10:49 AM IST

شمالی تھائی لینڈ کی ٹیم لونگ غار میں پھنسے 12 کھلاڑی اور ان کے کوچ کو محفوظ نکالنے کی بچاؤ مہم منگل کو پوری ہو گئی ہے۔ قریب 17دن تاریک غار میں گزارنے کے بعد فٹ بال ٹیم کو محفوظ باہر تو نکال لیا گیا ہے لیکن ابھی سامنے کئی اور چیلنج آ سکتے ہیں۔

بتادیں کہ 17 دن تک فٹ بال ٹیم ایک گیلی غار میں رہی جہاں چاروں جانب اندھیرا تھا۔ پہلے 9 دن تو دنیا سے ان کا کوئی رابطہ نہیں تھا ۔ سیلاب کا پانی پی کر انہوں نے خود کو کسی طرح زندہ رکھا۔ اب بھلے ہی انہیں محفوظ باہر نکال لیا گیا ہے لیکن ان 17 دنوں کے تجربے کو ان کیلئے بھلا پانا آسان نہیں ہوگا۔

تھائی لینڈ: اندھیری غار میں 17 دن گزارنے والے بچوں کے لئے مشکل رہیں گے آنے والے دن

تھائی لینڈ کی اندھیری گیلی غار میں بچے اور کوچ 17 دن پھنسے رہے۔ (تصویر اے پی)۔

ایکسپرٹس نے بی بی سی ورلڈ کو بتایا کہ آنے والے دن بچوں کیلئے مشکل بھرے ہو سکتے ہیں ۔غار میں گزارے ایام کی وجہ سے بچوں میں کئی طرح کی جذباتی تبدیلی دیکھنے کو مل سکتی ہے۔ بچے اچانک غمگین ہو سکتے ہیں اور انہیں اپنے والدین سے دور جانے میں ڈر لگ سکتا ہے۔

واضح ہو کہ  23 جون کو فٹ بال میچ کھیلنے کے بعد کوچ کے ساتھ غار دیکھنے گئے تھے اور غار کے اندر موجود بچے باہر بارش کے بعد غار میں پانی بھرنے اور دروازے بند ہونے کے بعد اس میں پھنس گئے  تھے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز