تھائی لینڈ کی تھام لوآنگ غار میں گزشتہ 16 روز سے پھنسے تین اور بچوں کو نکال لیا گیا ہے۔ تین دنوں سے جاری اس ریسکیو آپریشن میں اب تک غار سے 11 بچوں کو حفاظت کے ساتھ باہر نکالا جا چکا ہے۔ لیکن ابھی بھی ایک لڑکا اور اس کے فٹ بال کوچ غار کے اندر ہی ہیں۔ امید کی جا رہی ہے کہ آج ہی ان دونوں کو نکال لیا جائے گا۔
غار سے نکالے گئے ان دونوں بچوں کا وہیں کیپم سائٹس کے پاس علاج کیا جا رہا ہے۔ تاہم اس سے قبل بچائے گئے آٹھ دیگر بچے فی الحال اسپتال میں بھرتی ہیں جہاں ڈاکٹروں نے ان کی حالت بہتربتائی ہے۔

غار سے باہر نکلا 11واں لڑکا، دیگر دو کے بھی نکلنے کی امید
قابل غور ہے کہ ’ وائلڈ بورس‘ نام کی یہ فٹ بال ٹیم 23 جون کو غار میں پھنس گئی تھی۔ یہ لوگ پریکٹس کے بعد وہاں گئے تھے اور تیز مانسونی بارش کی وجہ سے غار میں کافی پانی بھر جانے کے بعد وہاں پھنس گئے اور اس کے بعد گزشتہ کچھ روز سے انہیں بچانے کی مسلسل کوششیں ہو رہی ہیں۔