پہلی سکھ خاتون پلبيدر کور شیرگل برٹش کولمبیا سپریم کورٹ کی جج مقرر

Jun 24, 2017 04:49 PM IST | Updated on: Jun 24, 2017 04:49 PM IST

نئی دہلی۔ سکھ خاتون پلبيدر کور شیرگل کو نیو ویسٹ، کناڈا میں برٹش کولمبیا کی سپریم کورٹ کا جج مقرر کیا گیا ہے۔ اس تقرری سے قبل جسٹس شیر گل نے 1 99 1 سے عالمی سکھ تنظیم کناڈا (ڈبلیو ایس او) کے لئے جنرل قانونی مشیر تھیں۔ کناڈا کے وزیر انصاف اور اٹارنی جنرل جوڈی ولسن-ریبلڈ نے کل اس تقرر کا اعلان کیا ۔ یہ اعلان 20 اکتوبر 2016 کو معلنہ عدالتی درخواست کے نئے طور کے مطابق کیا گیا ہے۔ جسٹس شیر گل کو مبارکباد دیتے ہوئے ڈبلیو ایس او کے صدر مخبر سنگھ نے کہا کہ "جسٹس شیر گل کی تقرری کناڈا میں سکھ کمیونٹی کے لئے ایک اور کامیابی ہے۔ یہ باعث فخر ہے کہ آج کناڈا میں عدلیہ کے لئے پہلی بار ایک با پگڑی سکھ کا تقرر عمل میں آیا ہے۔

جالندھر ضلع میں پیدا ہونے اور جگت پور گاؤں کے ایک خاندان میں بیاہی جانے والی پلبيدر کور شیرگل چار سال کی عمر میں اپنے خاندان کے ساتھ کناڈاچلی گئی تھیں۔ وہ ولیمز لیک، بی سی میں پلی بڑھیں، اور ساسكاچیوان یونیورسٹی سے قانون کی ڈگری حاصل کی۔ جسٹس شیر گل انسانی حقوق کی ایک اہم وکیل ر ہیں اور کناڈا کی سپریم کورٹ میں پیش بہت سے تاریخی معاملات میں ڈبليوو ایس او اور کناڈیائی سکھ برادری کے مفادات کی نمائندگی کی ۔ جسٹس شیر گل کناڈا کی سکھ کمیونٹی کی ایک اہم رکن ہیں۔ انہیں باقاعدگی سے انسانی حقوق اور سکھ مسائل پر بات کرنے کے لئے مدعو کیا جاتا ہے۔ انہیں 2012 میں کوئنس کونسل مقرر کیا گیا تھا اور کمیونٹی کی خدمت پر انہیں ملکہ کی گولڈن جوبلی میڈل سے بھی نوازا گیا تھا۔

پہلی سکھ خاتون پلبيدر کور شیرگل برٹش کولمبیا سپریم کورٹ کی جج مقرر

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز