Live Results Assembly Elections 2018

می ٹو : ایم جے اکبر کے اوپر لگے الزاموں پراسمرتی ایرانی بولیں ۔ بہتر ہوگا کہ وہ جواب دیں

اسمرتی ایرانی نے کہا کہ ان خواتین کے ساتھ انصاف ہونا چاہئے جو اپنی بات رکھ رہی ہیں۔

Oct 11, 2018 09:58 PM IST | Updated on: Oct 11, 2018 10:09 PM IST

مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی نے ایم جے اکبر کے خلاف لگے جنسی استحصال کے الزاموں پر کچھ بھی کہنے سے انکار کر دیا۔ لیکن انہوں نے یہ ضرور کہا کہ ا ن خواتین کے ساتھ انصاف ہونا چاہئے  جو اپنی بات رکھ رہی ہیں۔

می ٹو مہم کے تیز ہونے  پر کچھ خواتین صحافی بھی سامنے آئیں اور انہوں نے ایم جے اکبر پر دو اخباروں میں ان کے صحافی رہنے کے دوران جنسی استحصال کا الزام لگایا ہے۔

می ٹو : ایم جے اکبر کے اوپر لگے الزاموں پراسمرتی ایرانی بولیں ۔ بہتر ہوگا کہ وہ جواب دیں

فائل فوٹو

اکبر کے خلاف الزاموں کے بارے میں پوچھے جانے پر مرکزی  کپڑا وزیر اسمرتی ایرانی نے کہا ' بہتر ہوگا کہ ایم جے اکبر اس معاملے پر بولیں" انہون نے کہا ، ' میں اس بات کی تعریف کرتی ہوں کہ میڈیا اپنی (سابق ) خاتون ساتھیوں کا ساتھ دے رہا ہے لیکن میرا ماننا ہے کہ ایم جے اکبر کو بیان دینا چاہئےنہ کہ مجھے کیونکہ میں وہاں نہیں تھی "۔

Loading...

 

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز