فنسبری پارک مسجد کے باہر راہگیروں پر کار چڑھانا خوفناک واقعہ: ٹریزا مے

Jun 19, 2017 12:20 PM IST | Updated on: Jun 19, 2017 12:20 PM IST

لندن۔ برطانیہ کی وزیر اعظم ٹریزامے نے لندن میں فنسبري پارک مسجد کے قریب ایک وین سے راہگیروں كو کچلنے کے واقعہ کو خوفناک بتاتے ہوئے ہلاک شدگان کے تئیں تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ محترمہ مے نے ای میل پر جاری بیان میں کہا، "یہ عجیب واقعہ ہے۔ اس واقعہ میں جو بھی متاثر ہوئے ہیں ، ان کے لواحقین کے تئیں میری ہمدردی ہے۔ " اپوزیشن لیبر پارٹی کے صدر جیریمی كاربن نے ٹویٹ کیا، "میں فنسبري پارک کے قریب ہوئے اس واقعہ پر چونک گیا ہوں۔ میری ہمدردی اس خوفناک واقعہ سے متاثر لوگوں اور کمیونٹی کے ساتھ ہے۔ " اس واقعہ میں دو افراد ہلاک ہو گئے ہیں اور بہت سے دیگر زخمی ہوئے ہیں ۔

خیال رہے کہ رمضان کی وجہ سے لوگ بڑی تعداد میں نماز پڑھنے آئے تھے اور یہ علاقہ بہت مصروف تھا۔ فی الحال، یہ واضح نہیں ہے کہ یہ کوئی حادثہ ہے یا پھر اسے کسی سازش کے تحت انجام دیا گیا ہے۔

فنسبری پارک مسجد کے باہر راہگیروں پر کار چڑھانا خوفناک واقعہ: ٹریزا مے

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز