کرکٹ : ان گیندبازوں نے اپنے پورے کیریر میں نہیں پھینکی ایک بھی نو بال

عالمی کرکٹ میں چندمایہ ناز گیند بازوں کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ انہوں نے مکمل کیریر میں ایک بھی نو بال نہیں کی ان گیند بازوں میں کپل دیو ، عمران خان ، ایان بوتھم اور ڈینس للی وغیرہ شامل ہیں ۔

May 17, 2018 09:41 PM IST | Updated on: May 17, 2018 09:41 PM IST

نئی دہلی: عالمی کرکٹ میں چندمایہ ناز گیند بازوں کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ انہوں نے مکمل کیریر میں ایک بھی نو بال نہیں کی ان گیند بازوں میں کپل دیو ، عمران خان ، ایان بوتھم اور ڈینس للی وغیرہ شامل ہیں ۔اسی تناظر میں موجودہ دور میں کرکٹ کی دنیا میں نئے نئے انوکھے واقعات ہونا عام سی بات ہے جیسے کہ باؤنسر کا سرپر لگنا یا 18 بال کا ایک اوورہونایا فلپ ہوپ جیسے واقعات کا جنم لینا۔

مگر خاص بات یہ ہے کہ کرکٹ کی تاریخ میں چند ایسے کھلاڑی ہیں جنہوں نے کئی عرصے کرکٹ توکھیلی مگر ایک بھی نو بال نہیں کرائی ۔چند ایسے ہی کھلاڑی درج ذیل ہیں جنہوں نے اپنے کیرئیر کے دوران ایک بھی نو بال نہیں کرائی۔

کرکٹ : ان گیندبازوں نے اپنے پورے کیریر میں نہیں پھینکی ایک بھی نو بال

کپل دیو

انڈین کھلاڑی کپل دیو نے اپنے کیرئیر کا آغاز 1978 سے کیا اور 1994 میں کیرئیر کا اختتام ہوا مگر اس دوران انہوں نے بھی واحد نوبال بھی نہیں کرائی۔

عمران خان

کرکٹ کیرئیر میں عمران خان نے کل 88 ٹیسٹ اور 175 ون ڈے کھیلےمگر انہوں نے اپنے کیرئیرکے دوران ایک بھی نو بال نہیں کرائی۔

ایان بوتھم

انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے سر ایان بوتھم نے 102 ٹیسٹ میچ اور 116 ون ڈے میچ کھیلےاور اس دوران ان کی ایک بھی نوبال نہیں ہوئی۔

ڈینس للی

آسٹریلین کھلاڑی ڈینس للی کو بھی اپنے12 سالہ کیرئیر کے دوران ایک بھی نوبال نہ کرانے کا اعزاز حاصل ہے۔

لانس گبس

ویسٹ اندیز سے تعلق رکھنے والے لانس گبس نے اپنے کیرئیر کا آغاز 1958 میں کیا اور 1975 میں سری لنکا کے خلاف کھیل کر اختتام کیااور انہوں نے بھی اپنے اس 17 سالہ کیرئیر کے دوران واحد نوبال بھی نہیں کرائی۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز