برطانیہ : ہزاروں مسلمان کا بڑے پیمانے پر عوامی افطار کے اہتمام کا منصوبہ ، 16 تا 18 جون جاری رہے گا سلسلہ

Jun 14, 2017 09:18 PM IST | Updated on: Jun 14, 2017 09:18 PM IST

لندن: ہزاروں برطانوی مسلمان رمضان کے بابرکت مہینے میں تمام عقائد کے ماننے اور ناماننے والوں کے ساتھ انسلاک اور ارتباط کے وسیع تر مظاہرہ کے لئےبڑے پیمانے پر عوامی افطار کا اہتمام کررہے ہیں یہ سلسلہ ملک بھر میں 16 تا 18 جون جاری رہے گا۔ برطانوی مساجد میں پارلیمانی رکن جو کوکس کی یاد میں کھانوں کی مفت تقسیم کا یہ نظم کیا ہے ۔ ایک سال قبل جوکوکس کو قتل کردیا گیا تھا ۔

بولٹن میں محدث اعظم مشن کے ایوینٹ آرگنائزر شریف نے کہا کہ رکاوٹیں دور کرنے کا ایک طریقہ یہ ہے کہ مل بیٹھ کر افکارو خیالات ، عقائد اور اقدار کو سمجھا جائے اور ایسی تقریبا ت منعقد کی جائیں جو ایک دوسرے کو جوڑتی ہیں ۔

برطانیہ : ہزاروں مسلمان کا بڑے پیمانے پر عوامی افطار کے اہتمام کا منصوبہ ، 16 تا 18 جون جاری رہے گا سلسلہ

علامتی تصویر

میڈن ہیڈ مسجد کے ضیا نے کہا کہ ہم ایک دوسرے کو سمجھنے کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں اور رمضان کی برکات سے استفادہ کرتے ہیں ۔وسیع تر باہمی ملاقات کے اس نظم میں ایک درجن سے زائد مساجد اور تنظیمیں حصہ لے رہی ہیں ۔

رمضان ٹینٹ پروجیکٹ ، افطار عظمیٰ، رمضان ذائقہ اور اسی طرح کے دوسرے اور کئی پروگرام کا اہتمام کیا گیا ہےجس کا مقصد مختلف عقائد کے ماننے والوں انسانی محبت اخوت کے حوالے سے ایک دوسرے سے قریب تر کرنا ہے تاکہ دنیا میں امن قائم ہو۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز