خلیج بنگال میں لاپتہ 86 ماہی گیروں میں سے تین کی لاشیں برآمد

Jun 14, 2017 03:27 PM IST | Updated on: Jun 14, 2017 03:27 PM IST

ڈھاکہ۔ بنگلہ دیش میں گذشتہ دنوں شدید مورا طوفان کی زد میں آکر لاپتہ ہوئے 86 ماہی گیروں میں سے تین کی لاشیں برآمد کرلی گئی ہیں۔ بنگلہ دیش کی پولیس نے بتایا کہ 135 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار کی تیزو تند ہوا اور بارش کے ساتھ آئے مورا طوفان نے کاکس مارکیٹ کے ارد گرد جنوب مغربی بنگلہ دیش اور پڑوس کی میانمار سرحد پر تباہی مچا دی تھی۔ طوفان کی وجہ سے کیمپوں میں رہ رہے روہنگیا مسلمان پناہ گزینوں کے کیمپ اجڑ گئے تھے۔ واضح رہے کہ اندرونی اختلافات و انتشار اور میانمارکی فوج کی مہم کی وجہ سے شمال مغربی میانمار سے بڑی تعداد میں روہنگیا اپنے گھروں کو چھوڑ کر بنگلہ دیش میں پناہ لئے ہوئے ہیں۔

بنگلہ دیشی حکومت کا اندازہ ہے کہ ان کیمپوں میں تقریبا تین لاکھ 50 ہزار روہنگیا پناہ گزین تھے جن میں سے بیشتر کو طوفان سے پہلے کاکس مارکیٹ اور پڑوسی چتتگونگ ضلع کے نچلے علاقوں سے ہٹا لیا گیا تھا۔ پولیس نے بتایا کہ اس طوفان میں خلیج بنگال سے 24 ماہی گیروں کو محفوظ طریقے سے بچا لیا گیا تھا جبکہ 86 لاپتہ ماہی گیروں کی تلاش کی جا رہی تھی۔ پولیس نے تلاشی مہم میں تین ماہی گیروں کی لاشیں برآمد کی ہیں اور بقیہ کی تلاش جاری ہے۔

خلیج بنگال میں لاپتہ 86 ماہی گیروں میں سے تین کی لاشیں برآمد

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز