مغربی کنارہ کی یہودی بستی میں چاقو زنی کے واقعہ میں تین اسرائیلی ہلاک

Jul 22, 2017 03:31 PM IST | Updated on: Jul 22, 2017 03:31 PM IST

یروشلم۔ مغربی کنارہ کی ایک یہودی بستی میں چاقو زنی کے ایک واقعہ میں تین اسرائیلی ہلا ک اور ایک زخمی ہوگیا ۔اسرائیلی فوج اور میڈیا نے یہ اطلاع دی ہے ۔ فوج نے ایک بیان میں کہا کہ اس حملہ کے شکار چاروں افراد اسرائیلی ہیں اور یہ کہ حملہ آور کو بھی گولی ماری گئی ہے ۔ یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ آیا وہ ہلاک ہوگیا یا زخمی ہوا ہے ۔ اسرائیلی ریڈیونے اس کی شناخت رملہ کے قریب واقع مغربی کنارہ کے گاؤں خوبر کے رہنے والے 19سالہ فلسطینی شہری کے طور پر کی ہے ۔

خیال رہے کہ مقبوضہ بیت المقدس کے مقدس مقام پر نئے سکیورٹی انتظامات کیے جانے پر اسرائیلی فوج کے ساتھ فلسطینیوں کی جھڑپوں کے بعد یہ حملہ ہوا ہے۔ وہیں، مشرقی بیت المقدس اور مغربی کنارے میں ہونے والی ان جھڑپوں میں تین فلسطینی بھی جاں بحق اور سینکڑوں افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

مغربی کنارہ کی یہودی بستی میں چاقو زنی کے واقعہ میں تین اسرائیلی ہلاک

رام اللہ کے مغربی کنارہ میں فلسطینی اور اسرائیلی فوجیوں کے بیچ جھڑپ کا ایک منظر: تصویر، رائٹرز

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز