حماس لیڈر مازن فکاہہ کے قتل کے جرم میں تین فلسطینیوں کو سزائے موت

May 26, 2017 12:25 PM IST | Updated on: May 26, 2017 12:25 PM IST

غزہ: حماس نے اپنے سینئر لیڈر مازن فکاہہ کے قتل کے جرم میں تین فلسطینیوں کو سزائے موت دی ہے۔ حماس نے کل ایک بیان جاری کرکے بتایا کہ تین لوگوں کو فکاہہ کے قتل کے مقدمے میں پھانسی کی سزا دی گئی ہے۔ ان میں سے ایک ملزم نے قبول کیا ہے اس نے فکاہہ کے سر اور سینے میں گولی مار دی تھی جبکہ دو دیگر ان کے قتل میں بالواسطہ طورپر شامل تھے۔ حماس کے لیڈر مازن فکاہہ کو مارچ کے آخر میں ان کے گھر کے نزدیک گولی مار کر قتل کر دیا گیا تھا۔

حماس کی عدالت نے تینوں ملزمان کو اسرائیلی سکیورٹی ایجنسی کے ساتھ مل کر مازن فکاہہ کے قتل کی سازش کا مجرم قرار دیتےہوئے تینوں ملزمان کو سزائے موت سنایا ہے۔

حماس لیڈر مازن فکاہہ کے قتل کے جرم میں تین فلسطینیوں کو سزائے موت

file photo

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز