امیتابھ بچن اور عامر خان کے ساتھ نظرآسکتی ہیں شردھا کپور

Mar 03, 2017 03:30 PM IST | Updated on: Mar 03, 2017 03:30 PM IST

ممبئی : بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپور، سپر اسٹار امیتابھ بچن اور مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کے ساتھ کام کرتی نظر آ سکتی ہیں۔ بالی ووڈ کےفلمساز وجے کرشن آچاریہ فلم ٹھگس آف هندستان بنا رہے ہیں ، جس کے لیے امیتابھ بچن اور عامر خان کو منتخب کیا گیا ہے۔ یہ فلم یش راج کے بینر تلے بنائی جا رہی ہے۔گزشتہ چند ماہ سے اس فلم کی اداکارہ کو لے کر عامر خان اور آدتیہ چوپڑا میں اختلاف چل رہا تھا۔ آخر کار آدتیہ کو عامر کی بات ماننی پڑی اور فلم کی اداکارہ کا انتخاب ان کے مطابق کر لیا گیا ہے۔

عامر اپنی فلموں میں ہیروئین کا انتخاب کرنے میں کافی وقت لیتے ہیں۔ ان کی کوشش ہوتی ہے کہ ایسی ہیروئن لیں ،جو اس کردار میں فٹ بیٹھے۔ وہ فلم کی اسٹار ویلیو بڑھانے کے مقصد سے ہیروئن نہیں لیتے۔خیال ر ہے کہ شردھا کے نام پر عامر نے منظوری دے دی ہے۔

امیتابھ بچن اور عامر خان کے ساتھ نظرآسکتی ہیں شردھا کپور

عامر بھی اپنے ہم منصب ستاروں شاہ رخ خان، سلمان خان، اکشے کمار کی طرح نئی نسل کی اداکاراؤں کے ساتھ کام کرنا چاہتے ہیں،جس کی وجہ سے انہوں نے شردھا کا انتخاب کیا ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز