چین کا نیا داو ، پہلے کہا : کوئی ملاقات طے نہیں ، پھر بھی کہا : مودی سے نہیں ملیں گے شی جن پنگ

Jul 06, 2017 11:48 PM IST | Updated on: Jul 06, 2017 11:48 PM IST

نئی دہلی : چین نے آج کہا کہ جرمنی کے ہیمبرگ میں جی 20 سربراہی اجلاس کے دوران وزیر اعظم مودی اور صدر شی جن پنگ کے درمیان مذاکرات کے لئے موزوں ماحول نہیں ہے۔  واضح رہے کہ دونوں ممالک کی فوج کے درمیان سکم میں تعطل چل رہا ہے۔ ہیمبرگ میں کل سے شروع ہو رہے جی 20 سربراہی اجلاس سے پہلے چینی وزارت خارجہ کے ایک اہلکار نے کہا کہ '' صدر شی اور وزیر اعظم مودی کے درمیان دو طرفہ مذاکرات کے لئے ماحول درست نہیں ہے۔

پی ایل اے کی طرف سے سڑک بنانے کی کوشش کے بعد چین اور ہندوستان کے درمیان گزشتہ 19 دنوں سے بھوٹان-چین-ہند سرحد پر ڈوكلام علاقے میں تعطل ہے۔ اس علاقہ کا ہندوستانی نام ڈوكلا ہے ، جبك بھوٹان اسے ڈوكلام اور چین اس کو ڈوگلاگ کہتا ہے۔ پہلے خبریں آرہی تھیں کہ تعطل کو ختم کرنے کے لئے دونوں ممالک کی اعلی قیادت کے درمیان ہیمبرگ میں میٹنگ ہو سکتی ہے۔

چین کا نیا داو ، پہلے کہا : کوئی ملاقات طے نہیں ، پھر بھی کہا : مودی سے نہیں ملیں گے شی جن پنگ

قابل ذکر ہے کہ چین وہاں تک سڑک بنانا چاہتا ہے، جبکہ ہندوستان اس کی مخالفت کر رہا ہے۔ گزشتہ دنوں ہندوستان نے چینی فوجیوں کے سڑک کی تعمیر کی مخالفت کی تھی، تب چینی فوجیوں نے ہندوستان کے دو بنکر تباہ کر دیئے تھے۔ اس وقت ہندوستانی جوانوں نے انسانی دیوار بن کر چینی منصوبوں پر پانی پھیر دیا تھا۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز