ٹائم میگزین نے جنسی زیادتی کے خلاف آواز اٹھانے والی خواتین کو بنایا پرسن آف دی ائیر ، کہا : دی سائلنس بریکر

Dec 06, 2017 11:17 PM IST | Updated on: Dec 06, 2017 11:17 PM IST

معروف ٹائم میگزین نے 2017 کیلئے پرسن آف دی ائیر کا اعلان کردی اہے۔ میگزین نے ایسی خواتین کو سال کی شخصیت قرار دیا ہے جنہوں نے اپنے ساتھ ہونے والی جنسی زیادتی یا ہراساں کیے جانے کے خلاف آواز اٹھائی تھی ۔ میگزین نے ان خواتین کو سائلنس بریکر قرار دیا ہے اور ایسی ہی کچھ خواتین کو اپنے سرورق پر بھی جگہ دی ہے ۔

خیال رہے کہ اس مسئلے کو سامنے لانے کا سلسلہ اس وقت شروع ہوا تھا ، جب ہالی وڈ کے پروڈیوسر ہاروی وائن سٹین کے خلاف جنسی زیادتی کے الزامات لگنے کے بعد ٹوئٹر پر می ٹو ہیش ٹیگ کے ساتھ خواتین اور مردوں نے اپنے ساتھ ہونے والی جنسی زیادتیوں یا ہراساں کیا جانے کے معاملات کو اجاگر کیا۔

ٹائم میگزین نے جنسی زیادتی کے خلاف آواز اٹھانے والی خواتین کو بنایا پرسن آف دی ائیر ، کہا : دی سائلنس بریکر

قابل ذکر ہے کہ گزشتہ 100 سال سے پرسن آف دی ائیر کا اعلان کررہی ہے۔ یہ ایوارڈ ان لوگوں کو دیا جاتا ہے کہ جو اچھی یا بری خبر کی وجہ سے پورے سال دنیا کے سامنے اپنی ایک الگ شبیہ پیش کرتے ہیں۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز