چین نے جاری کیا سفری انتباہ، کہا: ہندوستان آنے والے خود اپنی حفاظت پر دیں دھیان

Jul 08, 2017 05:50 PM IST | Updated on: Jul 08, 2017 05:50 PM IST

نئی دہلی۔ ہندوستان اور چین کے درمیان سرحد پر کشیدگی برقرار ہے اور ادھر، چین نے ہندوستان میں رہ رہے اپنے شہریوں کے لئے ایک نوٹس جاری کر کہہ دیا ہے کہ وہ اپنی حفاظت اور مقامی سیکورٹی کی صورت حال پر قریب سے نظر بنا کر رکھیں۔ یہ نوٹس نئی دہلی میں واقع چینی سفارت خانہ کی جانب سے 7 جولائی کو جاری کیا گیا ہے۔ یہ نوٹس ایسے وقت جاری کیا گیا ہے جب چین کے صدر جن پنگ نے ہیمبرگ میں ہو رہے جی 20 سمٹ کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی سے الگ سے بات کی اور ہندوستان کی تعریف بھی کی۔

یہ نوٹس دہلی میں واقع چینی کمپنی کے دفاتر اور دوسرے شہروں میں موجود ان کے شہریوں کے لئے جاری کیا گیا ہے۔ ہندوستان میں ہر سال تقریبا 2 لاکھ چینی مسافر سیاحت کے لحاظ سے آتے ہیں۔ بیجنگ میں واقع ہندوستانی سفارت خانے کے مطابق، 2003 میں جہاں 21152 چینی مسافر ہندوستان گھومنے آئے وہیں 2013 میں یہ اعداد و شمار 2 لاکھ تک پہنچ گئے۔ یہ اعداد و شمار 2008 میں بیجنگ میں انڈیا ٹورازم آفس کھولنے کے بعد سے اچانک بڑھے ہیں۔

چین نے جاری کیا سفری انتباہ، کہا: ہندوستان آنے والے خود اپنی حفاظت پر دیں دھیان

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز