امریکہ میں مسلم ممالک پرعائد سفری پابندی جاری رہے گی

Oct 11, 2017 09:05 AM IST | Updated on: Oct 11, 2017 09:05 AM IST

واشنگٹن۔ امریکہ کی سپریم کورٹ نے کل اپیل کورٹ کے اس فیصلے کو منسوخ کردیا جس میں اپیل کورٹ نے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے ایکزکیوٹیو آرڈر( جس میں مسلم اکثریتی ممالک کے لوگوں کے سفر پر پابندی لگائی گئی تھی ،) کو منسوخ کردیا تھا۔ عدالت نے امریکہ کے سول لیبرٹیز یونین کی جانب سے دائر کئے گئے دو زیر التوا مقدمے میں سے ایک پر فیصلہ سنایا جو مسلم اکثریتی ممالک کے لوگوں کے سفر پر عائد کی گئی پابندی کے ایکزکیوٹیو آرڈر کو گزشتہ مارچ میں روکنے سے متعلق ہے ۔

ایک دیگر معاملہ کی سماعت ابھی نہیں ہوئی ہے ۔ ہوائی ریاست نے 120 دن کی پناہ لینے والوں پر پابندی عائد کرنے پر اعتراض کیا تھا، جسے ابھی تک ختم نہیں کیا گیا ہے۔ تاہم، عدالت نے اس معاملے پر بھی سماعت کرنے کی بات کہی ہے۔۔

امریکہ میں مسلم ممالک پرعائد سفری پابندی جاری رہے گی

امریکہ میں مسلمانوں کی سفری پابندی کے خلاف خواتین احتجاج کرتی ہوئیں: فائل فوٹو، رائٹرز۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز