تری پورہ کے گورنر تتھاگت رائے کا پھر متنازع بیان ، کہا : دیوالی میں آتش بازی پر ہنگامہ ، مگر لاوڈ اسپیکر سے اذان کے نوائس پولیوشن پر خاموشی کیوں

دیوالی کی آتش بازی کا لاوڈ اسپیکر پر ہونے والی اذان سے موازنہ کرنے ہوئے کہا کہ آتش بازی کی آواز سے نوائس پولیوشن پر سب شور مچاتے ہیں ، مگر سال لاوڈ اسپیکر سے ہونے والی اذان سے آلودگی کے بارے میں کوئی کچھ نہیں کہتا ہے۔

Oct 18, 2017 11:18 PM IST | Updated on: Oct 18, 2017 11:18 PM IST

تری پور : تری پورہ کے گورنر تتھاگت رائے نے ایک مرتبہ پھر متنازع بیان دیا ہے۔ انہوں نے دیوالی کی آتش بازی کا لاوڈ اسپیکر پر ہونے والی اذان سے موازنہ کرنے ہوئے کہا کہ آتش بازی کی آواز سے نوائس پولیوشن پر سب شور مچاتے ہیں ، مگر سال لاوڈ اسپیکر سے ہونے والی اذان سے آلودگی کے بارے میں کوئی کچھ نہیں کہتا ہے۔ خیال رہے کہ تری پورہ کے گورنر کا یہ کوئی پہلا متنازع بیان نہیں ہے بلکہ وہ اس سے قبل بھی کئی مرتبہ متنازع بیان دے چکے ہیں۔

گورنر تتھاگت رائے نے ٹویٹ کیا ہے ہر دیوالی پر آتش بازی کے شور سے ہونے والی نوائس پولیوشن پر لوگ ہنگامہ مچانا شروع کردیتے ہیں ، یہ آتش بازی تو کچھ ہی دن ہوتی ہے ، لیکن سال بھر روز صبح ساڑھے چار بجے ہونے والی اذان کے شور کے بارے میں خاموش کیوں ہیں۔

تری پورہ کے گورنر تتھاگت رائے کا پھر متنازع بیان ، کہا : دیوالی میں آتش بازی پر ہنگامہ ، مگر لاوڈ اسپیکر سے اذان کے نوائس پولیوشن پر خاموشی کیوں

ساتھ ہی ساتھ تتھاگت رائے نے یہ بھی دلیل دی ہے کہ قران یا حدیث میں لاوڈ اسپیکر کے استعمال کے بارے میں کچھ نہیں کہا گیا ہے ۔ حقیقت میں سیکولر لوگوں کی اذان سے پھیلنے والی نوائس پولیوشن پر خاموشی مجھے حیران کرتی ہے۔ لاوڈ اسپیکر سے اذان کو حدیث یا قران سے طے نہیں کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ تتھاگت رائے نے سپریم کورٹ کے ذریعہ دیوالی کے موقع پر آتش بازی پر روک لگانے کے خلاف آواز اٹھاتے ہوئے کہا کہ اس میں ان کو سازش کی بو نظر آتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کہ انہیں ایک کے بعد ایک ہندو روایتوں کے خلاف کی جارہی سازش کی بور آرہی ہے۔ سی این این نیوز 18 سے بات چیت میں انہوں نے کہا تھا کہ ایک ہندو ہونے کے ناطے آتش بازی پر روک سے وہ ناخوش ہیں۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز