وسطی افریقی جمہوریہ میں ٹرک حادثہ میں 78 افراد ہلاک

Jul 06, 2017 03:39 PM IST | Updated on: Jul 06, 2017 03:39 PM IST

بنگوئی۔ افریقہ کے وسطی افریقی جمہوریہ میں سامان اور مسافروں سے بھرا ایک ٹرک حادثہ کا شکار ہوگیا جس میں کم از کم 78 افراد ہلاک ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق ٹرک میں گنجائش سے زیادہ افراد سوار تھے۔ حادثہ ٹرک میں تکنیکی خرابی کی وجہ سے ہوا ۔ زخمیوں کو نزدیکی اسپتال پہنچا دیا گیا ہے، جن میں سے بعض کی حالت خراب ہے۔

حکام کے مطابق حادثہ مرکزی شاہراہ پر مسافروں سے بھرے ٹرک کے الٹنے سے پیش آیا۔ اس حادثہ میں 78 افراد کی جائے واقعہ پر ہی موت اور 72 زخمی ہوگئے۔ بامباری کے ایک ممبر پارلیمنٹ نے بتایا کہ ٹرک میں گنجائش سے زیادہ افراد سوار تھے اور ٹرک تیز رفتاری کے ساتھ چلایا جا رہا تھا تاکہ سامان وقت پر بازار پہنچ سکے۔

وسطی افریقی جمہوریہ میں ٹرک حادثہ میں 78 افراد ہلاک

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز