زمبابوے: مسافر بردار ٹرک حادثہ کا شکار، 21 افراد ہلاک

Dec 04, 2017 03:42 PM IST | Updated on: Dec 04, 2017 03:42 PM IST

ہرارے۔ زمبابوے کے مغربی علاقے میں مسافر بردار ٹرک کو حادثہ پیش آنے سے 21 افراد ہلاک اور مزید 21 زخمی ہوگئے۔زمبابوے براڈ کاسٹنگ کارپوریشن (زیڈ بی سی) کے مطابق ضلع ٹشولوٹشو کے کاروباری مرکز میں 69 مسافروں کو لے کر جانے والا ٹرک ایک موڑ کاٹتے ہوئے حادثے کا شکار ہو گیا جس کے نتیجے میں ہلاکتیں ہوئیں۔

حادثے کے نتیجے میں 15 افراد نے موقع پر ہی دم توڑ دیا جبکہ 6 افراد اس وقت جاں بر نہ ہوسکے جب انھیں طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا جارہا تھا جبکہ زخمیوں میں 21 دیگر افراد بھی شامل ہیں۔ خیال رہے کہ افریقی ملک زمبابوے میں سڑکوں کے خراب نظام کے باعث حادثات رونما ہوتے رہتے ہیں۔ رواں سال جون میں ملک کے شمالی علاقے میں مسافر بس کے حادثے میں 43 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

زمبابوے: مسافر بردار ٹرک حادثہ کا شکار، 21 افراد ہلاک

علامتی تصویر

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز