شمالی عراق میں ٹرک بم دھماکے میں 20 افراد ہلاک

کرکوک۔ شمالی عراق کے توزخراماطو شہر میں بھیڑ بھاڑ والے بازار کے نزدیک آج ایک خودکش حملہ آور نے ٹرک بم دھماکہ کیا جس میں کم سے کم 20 لوگوں کی موت ہوگئی۔

Nov 21, 2017 09:27 PM IST | Updated on: Nov 21, 2017 09:27 PM IST

کرکوک۔ شمالی عراق کے توزخراماطو شہر میں بھیڑ بھاڑ والے بازار کے نزدیک آج ایک خودکش حملہ آور نے ٹرک بم دھماکہ کیا جس میں کم سے کم 20 لوگوں کی موت ہوگئی۔ یہ اطلاع پولس اور طبی محکمہ کے حکام نے رائٹر کو دی ہے۔ وزارت داخلہ کے ایک ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ کرکوک کے جنوب میں واقع تو ز خرماطو میں ایک سبزی منڈی کے نزدیک یہ دھماکہ ہوا ہے۔ تاہم، انہوں نے فوری طورپر ہلاکتوں کی تعداد نہيں بتائی ہے۔

پولس اور طبی عملہ نے بتایا کہ بم دھماکے میں بیشتر شہریوں کی موت ہوئی ہیں۔ سیکڑوں کی تعداد میں دیگر افراد زخمی ہوئے ہیں ، جن میں اکثر کی حالت نازک ہے، اس لئے ہلاکتوں کی تعداد بڑھنے کا خدشہ ہے۔ یہ حملہ شیعہ اکثریتی علاقے ميں کیا گيا ہے، تاہم، فی الحال کسی بھی گروپ نے اس کی ذمہ داری نہيں لی ہے۔

شمالی عراق میں ٹرک بم دھماکے میں 20 افراد ہلاک

علامتی تصویر: فائل فوٹو۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز