ٹرمپ انتظامیہ رواں ہفتے 872 پناہ گزینوں کو امریکہ آنے کی اجازت دے گی

واشنگٹن۔ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے حکمنامہ کے ذریعہ جمعہ کو تارکین وطن اور پناہ گزینوں کے امریکہ آنے پر عارضی پابندی لگانے کے فیصلے کے باوجود امریکی حکومت نے اس ہفتے 872 پناہ گزینوں کو ملک آنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

Jan 31, 2017 05:17 PM IST | Updated on: Jan 31, 2017 05:17 PM IST

واشنگٹن۔  امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے حکمنامہ کے ذریعہ جمعہ کو تارکین وطن اور پناہ گزینوں کے امریکہ آنے پر عارضی پابندی لگانے کے فیصلے کے باوجود امریکی حکومت نے اس ہفتے 872 پناہ گزینوں کو ملک آنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ محکمہ داخلہ کے افسر نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ان پناہ گزینوں کو ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے پابندی لگانے سے پہلے ہی یہاں آنے کی اجازت دے دی گئی تھی۔ ٹرمپ کے تارکین وطن پر عارضی پابندی سے متعلق ایگزیکٹو آرڈر کی چوطرفہ تنقید کے درمیان امور خارجہ اور داخلی سلامتی کے محکموں نے پناہ گزینوں کو یہاں آنے کی اجازت دی ہے۔ ناقدین کا خیال ہے کہ اس سلسلے میں کچھ معاملات میں ایجنسیوں کو واضح طور پر حکم نہیں دیے گئے تھے۔

حکام نے بتایا کہ جن 872 پنا ہ گزینوں کو یہاں آنے کی اجازت دی گئی ہے انہیں دو سال کے طویل وقفے کے بعد امریکہ آنے کی اجازت دی گئی ہے جن میں انہیں کئی انٹرویو اور پس منظر کی تحقیقات سے گزرنا پڑا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ مسٹر ٹرمپ نے سات مسلم اکثریتی ممالک سے امریکہ میں آنے والے مہاجرین اور تارکین وطن کی تعداد محدود کرنے سے متعلق ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کئے تھے۔ اس حکم کے تحت دہشت گردانہ حملوں سے بچنے کا حوالہ دیتے ہوئے شام و ایران سمیت سات مسلم اکثریتی ممالک سے آ نے والے پناہ گزینوں کےملک میں داخل ہونے پر عارضی طور پر روک لگا دی گئی ہے۔

ٹرمپ انتظامیہ رواں ہفتے 872 پناہ گزینوں کو امریکہ آنے کی اجازت دے گی

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز