ٹرمپ نے شمالی کوریا کے مسئلہ پر محکمہ دفاع کے اعلی حکام سے بات چیت کی

Oct 11, 2017 04:37 PM IST | Updated on: Oct 11, 2017 04:37 PM IST

واشنگٹن۔  امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کل ملک کے اعلی دفاعی حکام کے ساتھ ملاقات کی اور شمالی کوریا کے من مانے رویے کا جواب دینے کے متبادل پر تبادلہ خیال کیا۔ وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ مسٹر ٹرمپ نے اس دوران شمالی کوریا کی جانب سے امریکہ اور اس کے اتحادی ممالک کے خلاف نیوکلیائی ہتھیاروں کے استعمال کی دھمکی کو روکنے کے سلسلے میں بات چیت کی۔

بیان میں کہا گیا کہ اس دوران وزیر دفاع جیمز میٹس اور فوج کے جوائنٹ چیف آف اسٹاف جنرل جوزف ڈون فورڈ نے مسٹر ٹرمپ کو ملک کی سیکورٹی سے متعلق تیاریوں کی بابت معلومات فراہم کرائی۔

ٹرمپ نے شمالی کوریا کے مسئلہ پر محکمہ دفاع کے اعلی حکام سے بات چیت کی

امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ: فائل فوٹو۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز