جی -20 میں ٹرمپ نے پوتن سے کی تھی خفیہ ملاقات

Jul 19, 2017 03:55 PM IST | Updated on: Jul 19, 2017 03:55 PM IST

واشنگٹن۔  امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور روسی صدر ولادیمیر پوتن نے اس ماہ کے شروع میں جرمنی میں ہوئی جی -20 کانفرنس کے دوران خفیہ ملاقات کی تھی۔ وائٹ ہاؤس نے آج اس کی اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ 7 ،جولائی کو ٹرمپ اور پوتن کی دو گھنٹے 30 منٹ تک ملاقات ہوئی تھی۔

اس ملاقات کے دوران پوتن نے 2016 کے امریکی صدر کے انتخابات میں روسی مداخلت سے انکار کیا تھا۔ اگرچہ وائٹ ہاؤس نے یہ نہیں بتایا کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان کتنی لمبی ملاقات ہوئی تھی اور موضوع بحث کیا تھا۔

جی -20 میں ٹرمپ نے پوتن سے کی تھی خفیہ ملاقات

رائٹرز

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز