ٹرمپ نے محمود عباس کو وہائٹ ہاؤس مدعو کیا

Mar 11, 2017 02:48 PM IST | Updated on: Mar 11, 2017 02:48 PM IST

واشنگٹن۔  امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے فلسطینی صدر محمود عباس کو وہائٹ ہاؤس مدعو کیا ہے۔ مسٹر ٹرمپ نے صدر کا عہدہ سنبھانے کے بعد پہلی بار کل فلسطینی صدر سے فون کے ذریعہ بات کرکے انہیں امریکہ آنے کی دعوت دی۔ مسٹر ٹرمپ نے فروری میں اسرائیل کے وزیراعظم بنجامن نتن یاہو کی میزبانی کی تھی۔ اس میٹنگ میں مسٹر ٹرمپ نے اسرائیل۔ فلسطین تنازعہ کے حل کے لئے ایک دیرپا امریکی عہد کو ختم کردیا تھا۔

مسٹر ٹرمپ کے ترجمان شان اسپائسر نے کل اس بات کی تصدیق کی کہ امریکی صدر نے مسٹر عباس کو مدعو کیا ہے اور وہ جلد ہی وہائٹ ہاؤس آئیں گے۔ صدر نے فلسطینی لیڈر سے کہا کہ وہ پھر سے امن مذاکرات کو آگے بڑھانا چاہتے ہیں۔

ٹرمپ نے محمود عباس کو وہائٹ ہاؤس مدعو کیا

رائٹرز

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز