پناہ گزینوں کے داخلے پر حکم مسلمانوں پر پابندی نہیں: ٹرمپ

Jan 29, 2017 07:28 PM IST | Updated on: Jan 29, 2017 07:29 PM IST

واشنگٹن۔ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا کہ مہاجرین اور تارکین وطن کی تعداد محدود کرنے سے متعلق ان کا ایگزیکٹو آرڈر مسلمانوں کے خلاف نہیں ہے اور یہ مناسب طریقے سے کام کر رہا ہے۔  ٹرمپ نے نامہ نگاروں سے کہا کہ "یہ مسلمانوں پر پابندی نہیں ہے۔ یہ حکم نامہ ٹھیک طرح سے کام کر رہا ہے۔آپ اسے ہوائی اڈوں پر اور دوسری جگہوں پر محسوس کر سکتے ہیں"۔ واضح رہے کہ امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے چند مسلم اکثریتی ممالک سے آنے والے مہاجرین اور تارکین وطن کی تعداد محدود کرنے سے متعلق ایک ایگزیکٹو آرڈر پر کل دستخط کیا تھا جس کے تحت امریکہ آنے والے تارکین وطن کی تعداد محدود کرنے کے لئے ان کی سخت جانچ پڑتال کی جائے گی۔ دہشت گرد انہ حملے سے بچنے کا حوالہ دیتے ہوئے شام اور چھ دیگر مسلم اکثریتی ممالک سے آ نے والے پناہ گزینوں کے ملک میں داخل ہونے پر چار ماہ تک کے لئے عارضی پابندی لگا دی گئی ہے۔

انهوں نے مسلم ممالک سے آ نے والے پناہ گزینوں کے داخلہ پر پابندی کے حکم پر دستخط کے بعد بھی کہا تھا کہ امریکہ مسلمانوں کو نہیں بلکہ دہشت گردوں کو اپنے یہاں نہیں آنے دینا چاہتا ہے۔ انهوں نے کہا کہ"ہم اس بات کو یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ ایسے لوگ ہمارے ملک کے اندر نہیں آئیں جن كے خلاف ہمارے فوجی ملک سے باہر جا کر لڑ رہے ہیں"۔

پناہ گزینوں کے داخلے پر حکم مسلمانوں پر پابندی نہیں: ٹرمپ

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز