جنوبی کوریا پر عائد میزائل سے متعلق پابندیوں کو ختم کرنے کی منظوری

Sep 05, 2017 08:09 PM IST | Updated on: Sep 05, 2017 08:09 PM IST

واشنگٹن۔ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے جنوبی کوریا کی میزائل پے لوڈ صلاحیتوں پر عائد پابندی کو ختم کرنے کی منظوری دی ہے۔ وائٹ ہاؤس نے آج ایک بیان جاری کرکے اس کی اطلاع دی ۔ مسٹر ٹرمپ نے جنوبی کوریا کے صدر مون جے ان سے فون پر بات کی۔ اس بات چیت میں دونوں رہنماؤں نے مشترکہ فوجی صلاحیتوں کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا ہے۔ یہ پابندی ہٹنے سے جنوبی کوریا اب امریکہ سے کروڑ روپے کا ہتھیار خرید سکتا ہے۔

قبل ازیں اتوار کے روز شمالی کوریا نے ایک ہائی ٹیک اور انتہائی صلاحیت کا حامل ہائیڈروجن بم کا کامیاب تجربہ کرنے کا دعوی کیا تھا۔ شمالی کوریا کی طرف سے کئے گئے اس تجربہ کے سلسلے میں عالمی سطح پر اس پر سخت تنقید کی گئی تھی ۔ اس تجربے کے بعد امریکہ نے شمالی کوریا کو فوجی ردعمل کے خلاف خبردار بھی کیا ہے۔

جنوبی کوریا پر عائد میزائل سے متعلق پابندیوں کو ختم کرنے کی منظوری

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ: فائل فوٹو

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز