ٹرمپ نے مخنث افراد کے لئے بیت الخلا کی تعمیر کے اوباما کے فیصلے كو منسوخ کیا

واشنگٹن۔ امریکہ میں ڈونالڈ ٹرمپ انتظامیہ نے سابق ڈیموکریٹک صدر بارک اوباما کی پہل کو پلٹتے ہوئے نجی اسکولوں میں مخنث طلبا کے حقوق کے تحفظ کیلئے کئے گئے فیصلے کو منسوخ کر دیا ہے۔

Feb 23, 2017 02:23 PM IST | Updated on: Feb 23, 2017 02:23 PM IST

واشنگٹن۔  امریکہ میں ڈونالڈ ٹرمپ انتظامیہ نے سابق ڈیموکریٹک صدر بارک اوباما کی پہل کو پلٹتے ہوئے نجی اسکولوں میں مخنث طلبا کے حقوق کے تحفظ کیلئے کئے گئے فیصلے کو منسوخ کر دیا ہے۔ اوباما نے گزشتہ سال مئی میں نجی اسکولوں کو یہ ہدایت دی تھی کہ وہ مخنث طلبا کے لئے بیت الخلا کی الگ سہولت فراہم کریں۔ انہوں نے کہا تھا کہ اگر انہیں ان کی مرضی کے خلاف بیت الخلا میں جانے کے لئے مجبور کیا گیا تو اسکولوں کو دی جانے والی مالی مدد روک دی جائیگی۔

ٹرمپ انتظامیہ نے اس ہدایت کو واپس لے لیا ہے جبکہ محکمہ انصاف اور تعلیم اس سلسلہ میں قانونی غورو خوض جاری رکھے ہوئے ہیں۔ گذشتہ سال آٹھ نومبر کے انتخابات کے بعد سے ٹرمپ کے خلاف مظاہرہ کافی تیز ہوا ہے۔ سینکڑوں مخنث افراد وائٹ ہاؤس کے سامنے جمع ہوکر ٹرمپ کی اس کارروائی کی مخالفت کر رہے ہیں۔

ٹرمپ نے مخنث افراد کے لئے بیت الخلا کی تعمیر کے اوباما کے فیصلے كو منسوخ کیا

رائٹرز

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز