شمالی کوریا کے مسئلے کے لئے چین پر ٹرمپ دباؤ ڈالیں گے

Oct 24, 2017 04:31 PM IST | Updated on: Oct 24, 2017 04:31 PM IST

واشنگٹن۔ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ اگلے ماہ چین کے دورے کے دوران اپنے ہم منصب شی جن پنگ سے شمالی کوریا کو سمجھانے کےلئے دباؤ ڈالیں گے۔ وائٹ ہاؤس کے ایک سینئر افسر نے آج کہا کہ ایسا شمالی کوریا کے مسئلے کو سلجھانے میں چین کے مدد کرنے کی حکمت عملی کے تحت ہے۔اس غیر ملکی دورے کے دوران مسٹر ٹرمپ کا اہم مقصد نیوکلائی اور بیلسٹک میزائل ٹیسٹ کے مسئلوں پر شمالی کوریا کو بالکل الگ تھلگ کردینا ہے۔

مسٹر ٹرمپ ،مسٹر جن پنگ سے شمالی کوریا کے خلاف اقوام متحدہ کی تمام تجاویز کو پوری طرح نافذ کرنے اور اس پر دباؤ بڑھانے کےلئے دیگر قدم اٹھانے کی بھی درخواست کر سکتے ہیں۔ شمالی کوریا کے واحد حامی چین کا وہاں 90فیصد کاروبار ہوتا ہے۔ چین نے کہا کہ وہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی پابندیوں کو سختی سے نافذ کرے گا اور تیل ، کوئلہ، کپڑا اور سمندری حیاتیات درآمدات پر پوری طرح پابندی لگی رہے گی۔ افسر نے کہا کہ چین کو اس کی حمایت سے نافذ اقوام متحدہ قومی کونسل کی تجاویز کو نافذ کرنے میں اور سخت رخ اپنانے کی ضرورت ہے۔

شمالی کوریا کے مسئلے کے لئے چین پر ٹرمپ دباؤ ڈالیں گے

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ: فائل فوٹو

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز