ٹرمپ۔ پوتن کے مابین شام میں جنگ بندی پر اتفاق

Jul 08, 2017 04:29 PM IST | Updated on: Jul 08, 2017 04:29 PM IST

واشنگٹن۔ امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور روس کے صدر ولادیمر پوتن کے درمیان ہوئی پہلی ملاقات میں شام کے سلسلے میں دونوں ملکوں کے درمیان جنگ بندی پر اتفاق قائم ہوگیا ہے۔ روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا کہ جی -20چوٹی کانفرنس سے پہلے دونوں لیڈران کے درمیان شام،انتہاپسندی اور سائبر سکیورٹی سمیت کئی معاملوں پر بات چیت ہوئی۔اس دوران مسٹر پوتن نے کہا کہ ہیکنگ کے معاملے میں ان کا ملک ملوث نہیں تھا اور مسٹر ٹرمپ نے اسے تسلیم کیا۔

امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے بتایا کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان بات چیت کی شروعات امریکی صدارتی انتخابات میں روسی مداخلت کے تنازعہ سے شروع ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ مسٹر پوتن نے اس میں ملوث ہونے کی خبروں کی تردید کی ،جیسا کہ وہ پہلے بھی کر چکے ہیں۔

ٹرمپ۔ پوتن کے مابین شام میں جنگ بندی پر اتفاق

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز