ہولوکاسٹ تاریخ کا تاریک ترین باب: ڈونالڈ ٹرمپ

May 23, 2017 11:40 PM IST | Updated on: May 23, 2017 11:40 PM IST

یروشلم۔  امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے دوسری جنگ عظیم کے دوران نازی جرمنی کے ہاتھوں 60 لاکھ یہودیوں کے قتل کی یاد میں قائم ید واشم میں آج انہیں خراج عقیدت پیش کیا اور اس انسانیت سوز واقعہ کو جسے ہولوکاسٹ کہا جاتا ہے، ایک ایسا جرم قرار دیا جس کی سنگینی کو الفاظ میں بیان کرنا، ممکن نہیں ہے۔ صدر ٹرمپ اور خاتون اول دونوں ایک دوسرے کے ہاتھ میں ہاتھ ڈیئے خاموشی کے ساتھ ید واشم پہنچے۔ میموریل سروس کے اختتام پر اپنی مختصر تقریر میں ٹرمپ نے کہا کہ ہولوکاسٹ تاریخ کا تاریک ترین دور ہے اور یہ جس اتھاہ شر، تباہی اور عذاب کا نام ہے، الفاظ اسے بیان کرنے سے قاصر ہیں۔ یہ خدا اور اس کے بندوں کے خلاف سفاک ترین جرم تھا۔

واضح رہے کہ ماضی میں ہولوکاسٹ سے متعلق بیانات یا پھر اس کا ذکر نہ کئے جانے پر ٹرمپ انتظامیہ کو نکتہ چینی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ جنوری میں ہولوکاسٹ کے بین الاقوامی دن کے موقع پر ٹرمپ انتظامیہ کے ایک بیان میں یہودیوں کا کوئی ذکر نہیں تھا جن کی تعداد ہولوکاسٹ میں مرنے والوں میں دوسروں کے مقابلے میں کہیں زیادہ تھی۔

ہولوکاسٹ تاریخ کا تاریک ترین باب: ڈونالڈ ٹرمپ

ڈونالڈ ٹرمپ: فائل فوٹو

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز