ایران نے نیوکلیائی معاہدہ پرعمل نہیں کیا: ڈونالڈ ٹرمپ

Oct 06, 2017 04:14 PM IST | Updated on: Oct 06, 2017 04:14 PM IST

واشنگٹن۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ دنیا کی بڑی طاقتوں کے ایران کے ساتھ محدود نیوکلیائی سرگرمیاں جاری رکھنے سے متعلق جو معاہدہ ہواتھا اس نے اس معاہدہ کی روح کو برقرار نہیں رکھا ہے،اور اسے ثابت کرنے سے متعلق اپنے فیصلہ سے وہ جلد ہی واقف کرائیں گے۔ مسٹر ٹرمپ نے کل وہائٹ ہاؤس میں فوجی افسران کے ساتھ ایک میٹنگ میں کہا-’’ہمیں ایران کو نیوکلیائی ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دینی ہوگی‘‘۔

انہوں نے کہا کہ حکومت ایران دہشت گردی کی حمایت کرتی ہے اور مغربی ایشیا میں تشدد،خون خرابہ اور افراتفری کو فروغ دیتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہمیں ایران کی جارحانہ پالیسی اور نیوکلیائی عزائم کو ختم کرنا ہوگا،کیونکہ اس نے اس معاہدہ کی روح کو برقرار نہیں رکھا ہے۔ یہ پوچھے جانے پر کہ کیا وہ 2015میں اس تاریخی معاہدہ کو جاری رکھنے یا نہ رکھنے سے متعلق کوئی فیصلہ کریں گے،تو انہوں نے کہا کہ آپ کو جلد ہی اس سلسلہ میں کچھ سننے کو ملے گا۔

ایران نے نیوکلیائی معاہدہ پرعمل نہیں کیا: ڈونالڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ: فائل فوٹو۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز