ملک میں کسی بھی واقعہ کے لئے جج اور عدالتی نظام ذمہ دار ہوں گے: ڈونالڈ ٹرمپ

Feb 06, 2017 11:46 AM IST | Updated on: Feb 06, 2017 11:46 AM IST

واشنگٹن۔  ویزا پابندی معاملے میں عرضی مسترد ہونے سے بوکھلائے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر ملک میں کسی طرح کی کوئی واردات ہوتی ہے تو اس کے لئے جج اور عدالتی نظام ذمہ دار ہوں گے۔ سان فرانسسکو کی عدالت نے اتوار کو سیئٹل کی ضلع عدالت کے اس فیصلے پر روک لگانے سے انکار کر دیا تھا جس میں ذیلی عدالت نے واشنگٹن ریاست کی عرضی پر سماعت کرتے ہوئے جمعہ کو سات مسلم ممالک کے شہریوں پر عائد ویزا پابندیوں کے ٹرمپ کے سرکاری حکم پر عارضی روک لگا دی تھی۔ مسٹر ٹرمپ نے ٹویٹ کرکے کہا، ’پابندی کو روکنے والی عدالتیں امریکی سرحدوں کو محفوظ کرنے کی راہ میں رکاوٹ بن رہی ہیں۔ جج نے ایسے فیصلے دے کر ملک کو بحران میں ڈال دیا ہے اور اگر کچھ ہوتا ہے تو اس کے لئے جج اور عدالتی نظام کو مجرم ٹھہرایا جائے گا۔‘

صدر ٹرمپ نے سرحدی سلامتی حکام سے امریکہ میں داخل ہونے والے لوگوں پر کڑی نگرانی رکھنے کے لئے کہا ہے۔ محکمہ انصاف کے پاس پیر کی دوپہر تک اس معاملے میں اپنا موقف پیش کرنے کا وقت ہے۔ محکمہ انصاف کی درخواست مسترد ہونے کے بعد پناہ گزینوں کے امریکہ آنے کا راستہ کھل گیا ہے اور اب وہ آج سے امریکہ آ سکیں گے۔قبل ازیں نائب صدر مائیک پینس نے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی جانب سے ایک وفاقی جج پر کی جانے والی نکتہ چینی کا دفاع کیا ہے۔ جج نے سات مسلمان اکثریتی ملکوں سے امریکہ میں داخلے پر عارضی پابندی کے حکم نامے کی بحالی کی درخواست مسترد کر دی ہے۔اتوار کے روز ’این بی سی‘ کے ’میٹ دِی پریس‘ پروگرام میں بات کرتے ہوئے، پینس نے کہا کہ ’ٹرمپ نے اپنا اظہارِ خیال برجستہ طور پر کیا ہے، جسے امریکی عوام ہوا کا تازہ جھونکا خیال کرتے ہیں اور صدر کی سوچ سے متفق ہیں‘۔بقول پینس ’امریکی خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی کے معاملے پر جج کی جانب سے دیا جانے والا فیصلہ، صدر کی نگاہ میں انتہائی مایوس کُن ہے‘۔جج کی جانب سے ٹرمپ کے انتظامی حکم نامے پر عارضی امتناع کے احکامات خارج کرنے سے انکار کے بعد، صدر نے متنبہ کیا کہ اس فیصلے کی بنیاد پر ’متعدد انتہائی خراب اور خطرناک افراد ہمارے ملک میں داخل ہو جائیں گے‘۔

ملک میں کسی بھی واقعہ کے لئے جج اور عدالتی نظام ذمہ دار ہوں گے: ڈونالڈ ٹرمپ

ٹرمپ نے ٹوئیٹ کیا کہ ’ہمارا ملک کہاں پہنچے گا جب ایک جج ہوم لینڈ سکیورٹی کسی شخص پر سفری پابندی عائد کرتا ہے، ایسے میں، وہ افراد بھی جن کے برے عزائم ہوں گے، وہ بھی امریکہ آسکتے ہیں‘۔ٹرمپ نے جج، جیمز روبرٹ کے جمعے کے روز کے فیصلے کو ’غیر ہوش مندانہ‘ قرار دیا تھا اور عہد کیا تھا کہ اِسےخارج کرایا جائے گا۔اس سے قبل، امریکہ کی ایک وفاقی اپیلی عدالت نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے بعض ممالک کے شہریوں اور تمام پناہ گزینوں کے امریکہ میں داخلے پر عارضی پابندی کے حکم نامے کی بحالی کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ایک وفاقی جج کی طرف سے حکم نامے پر عملدرآمد روکنے کا فیصلہ سنایا تھا جس کے خلاف محکمہ انصاف نے ہفتہ کو یہ درخواست دائر کی تھی۔سان فرانسسکو میں نائنتھ سرکٹ کورٹ آف اپیلز نے اتوار کو علی الصبح ریاست واشنگٹن اور ٹرمپ انتظامیہ سے کہا کہ وہ اپنے موقف سے متعلق مزید دلائل پیر کی دوپہر تک پیش کریں۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز