ٹرمپ روس کے خلاف سخت پابندیوں کا جائزہ لے رہے ہیں: وائٹ ہاؤس

Jul 25, 2017 01:23 PM IST | Updated on: Jul 25, 2017 01:23 PM IST

آن بورڈ ایئرفورس ون۔  امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ اس بات کا جائزہ لے رہے ہیں کہ کیا روس کے خلاف سخت پابندیوں والا بل امریکی عوام کے لئے’بہترین سودا‘ ثابت ہوگا۔ وائٹ ہاؤس کی ترجمان ساره سینڈرس سے کل جب پوچھا گیا کہ کیا مسٹر ٹرمپ اس بل کی حمایت کر رہے ہے تو انہوں نے کہا، ’’وہ اس بل کا جائزہ لے رہے ہیں کہ بل کا حتمی مسودہ کیسا ہوگا‘‘۔

گزشتہ سال ہوئے صدارتی انتخابات میں روس کے دخل اور یوکرین میں اس کی کارروائی پر امریکہ نے نئی پابندیاں لگانے کی تیاری کی ہے۔ امریکی پارلیمنٹ نے اس سلسلے میں مشترکہ بل پیش کرنے پر رضامندی کا اظہار کیا ہے۔ اس بل پر اسی ہفتے امریکی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں کے ایوان نمائندگان میں ووٹنگ ہوگی۔

ٹرمپ روس کے خلاف سخت پابندیوں کا جائزہ لے رہے ہیں: وائٹ ہاؤس

وہائٹ ہاوس: فائل فوٹو، یو این آئی

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز