ڈونالڈ ٹرمپ کے بچپن کے گھر کی نیلامی ہوگی

Jan 18, 2017 03:27 PM IST | Updated on: Jan 18, 2017 03:27 PM IST

نیویارک۔  امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے کوئنس میں واقع مکان کی نیلامی ہونے والی ہے جہاں سے مسٹر ٹرمپ کے بچپن کی یادیں وابستہ ہیں۔ ایک مقامی اخبار کے مطابق سفید رنگ کے اس مکان کی تعمیر مسٹر ٹرمپ کے والد فریڈ ٹرمپ نے کروائی تھی اور اس مکان میں مسٹر ٹرمپ چار سال کی عمر تک رہے تھے۔ گزشتہ سال مائیکل ڈیوس نامی شخص نے اس مکان کو تقریباً 14 لاکھ ڈالر میں خریدا تھا۔اس مکان کو ’پاراماؤنٹ ريالٹي یو ایس اے‘نامی کمپنی کی جانب سے نیلام کیا جا رہا ہے۔

مکان بیچنے والوں کو امید ہے کہ ٹرمپ کا نام منسلک ہونے سے اس کی قیمت بہت زیادہ ملے گی۔ پاراماؤنٹ کی افسر ميشا ہیگانی نے کہا کہ یہ حیرت انگیز ہے اور اس کی بہت قیمت ہے جو کسی دوسری ریئل اسٹیٹ جائیداد سے زیادہ ہے۔ واضح رہے کہ  ٹرمپ جمعہ کو صدر کا حلف لینے جا رہے ہیں اور ان کی سرکاری رہائش گاہ وہائٹ ​​ہاؤس ہونے والی ہے۔

ڈونالڈ ٹرمپ کے بچپن کے گھر کی نیلامی ہوگی

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز