ٹرمپ نے روس پر پابندی عائد کرنے کے بل پر دستخط کئے

Aug 03, 2017 01:23 PM IST | Updated on: Aug 03, 2017 01:23 PM IST

واشنگٹن۔  امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے روس کے خلاف نئی پابندی لگانے سے متعلق بل پر دستخط کر دیئے ہیں۔ اس بل کو سینیٹ کی منظوری گزشتہ ہفتے ہی مل چکی ہے۔ روس کے وزیر اعظم دمتر مدویدیف نے پابندیوں پر سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کا سیدھا مطلب یہ ہے کہ امریکہ نے روس کے خلاف مکمل طور پر تجارتی جنگ کا اعلان کر دیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ اس بل کا مقصد گزشتہ سال ہونے والے امریکی صدارتی انتخابات میں مبینہ دخل اندازی اور یوکرین میں جارحیت کے لئے روس کو سزا دینا ہے۔ روس اگرچہ امریکہ کے صدارتی انتخاب میں کسی بھی قسم کی دخل اندازی سے انکار کرتا رہا ہے۔

ٹرمپ نے روس پر پابندی عائد کرنے کے بل پر دستخط کئے

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ: فوٹو، یو این آئی۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز