ٹرمپ نے ہندوستان کو 'سچا دوست' قرار دیا، وزیر اعظم مودی کو امریکہ آنے کی دعوت دی

Jan 25, 2017 10:21 AM IST | Updated on: Jan 25, 2017 11:44 AM IST

نئی دہلی۔  امریکی صدر کے طور پرعہدے کا حلف لینے کے چارروز بعد ہی ڈونالڈ ٹرمپ نے ہندوستان کو 'سچادوست' قرار دیتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی کو اس سال کے آخر میں امریکہ آنے کی دعوت دی ہے۔ وائٹ ہاؤس نے آج ایک بیان میں کہا کہ وزیر اعظم مودی کے ساتھ فون پر بات چیت میں  ٹرمپ نے کہا، ’’امریکہ ہندوستان کو ایک سچا دوست مانتا ہے اور عالمی چیلنجوں سے نمٹنے میں اسے اپنا شراکت دار سمجھتا ہے۔" وائٹ ہاؤس نے کہا، "دنیا کے دو طاقتور ممالک کے دونوں رہنماؤں نے معیشت اور دفاع کے شعبوں میں امریکہ اور ہندوستان کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط کرنے پر بھی بات کی۔ اس کے علاوہ انہوں نے ایک دوسرے سے جنوبی اور وسطی ایشیا میں سلامتی کے مسئلے پر بھی بات چیت کی۔ " وائٹ ہاؤس نے بتایا کہ امریکہ اور ہندوستان نے دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ میں کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہونے پر زوردیا ہے۔

 مودی پانچویں ایسے غیر ملکی رہنما ہیں جن کے ساتھ مسٹر ٹرمپ نے صدر بننے کے بعد فون پر بات چیت کی ہے۔ امریکی صدر نے اس سے پہلے کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو اور میکسیکو کے وزیر اعظم پینا نیٹو سے بات کی تھی۔ انہوں نے اتوار کو اسرائیل کے وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو سے اور پیر کو مصر کے صدر عبد الفتاح السیسی سے بات کی تھی۔  تاہم فی الحال یہ واضح نہیں ہے کہ مودی کی یہ ملاقات امریکہ میں ستمبر میں ہونے والے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران ہوگی یا نہیں۔ امریکہ دورے سے پہلے مودی اور ٹرمپ کی ملاقات شاید جولائی میں جرمنی میں ہونے والے جی -20 اجلاس میں بھی ہو سکتی ہے۔ اس سے پہلے سکریٹری خارجہ ایس جے شنکر نے امریکہ کے نائب صدر منتخب ہونے کے بعد مائیک پنس سے ملاقات کی تھی جبکہ قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال ٹرمپ کے قومی سلامتی کے مشیر مائیکل فن سے ملے تھے۔

ٹرمپ نے ہندوستان کو 'سچا دوست' قرار دیا، وزیر اعظم مودی کو امریکہ آنے کی دعوت دی

ٹرمپ نے الیکشن مہم کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ مل کر کام کرنے کی خواہش ظاہر کی تھی۔ انہوں  نے الیکشن مہم کے دوران اقتدار میں آنے پر ہندوستان کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بہتر بنانے کی بات کہی تھی۔ اس کے علاوہ انہوں نے ہندوستان کی تیز اقتصادی ترقی اور وزیر اعظم مودی کے اقتصادی اصلاحات کی تعریف کی تھی اور

مودی کو ایک طاقتور لیڈر بتایا تھا۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز